صدر عارف حسین علوی کا مثبت اقدام،صدارتی آرڈیننس جاری، والدین کو گھر سے نکالنا قابل سزا جرم قرار

0
25

صدارتی آرڈیننس جاری، والدین کو گھر سے نکالنا قابل سزا جرم قرار
صدر پاکستان عارف علوی نے آئین کے آرٹیکل 89 کے تحت تحفظ والدین آرڈی ننس 2021ء جاری کردیا جس کے تحت والدین کو گھروں سے نکالنا قابل سزا جرم ہوگا۔
صدر عارف علوی کی جانب سے جاری کردہ اس آرڈی ننس کا مقصد بچوں کی جانب سے والدین کو زبردستی گھروں سے نکالنے کے خلاف تحفظ فراہم کرنا ہے۔ اس نئے قانون کے تحت والدین کی جانب سے شکایت موصول ہونے پر پولیس کو بغیر وارنٹ بچوں کی گرفتاری کا اختیار ہوگا، ڈپٹی کمشنر والدین کی جانب سے شکایت پر کارروائی کا مجاز ہوگا .
‏والدین چاہیں تو بچوں کو گھر سے نکال سکتے ہیں، پولیس بچوں کو والدین کی شکایت پر بغیر وارنٹ گرفتار کرنے کی بھی مجاز ہوگی۔

Leave a reply