صدر کے پاس ایڈوائس پرعمل کرنے کے علاوہ کوئی اختیار نہیں،وزیر داخلہ
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ اہم تعیناتیوں پر وزیراعظم شہبازشریف نے آئینی اختیار کا استعمال کیا،
وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم شہبازشریف نے صدر مملکت عارف علوی کو ایڈوائس بھیج دی ہے ایڈوائس سیکریٹ کمیونی کیشن نہیں اوپن ہے ،صدر کے پاس ایڈوائس پرعمل کرنے کے علاوہ کوئی اختیار نہیں ،وزیراعظم شہبازشریف نے اہم تعیناتیوں پر فیصلہ کابینہ کو اعتماد میں لے کر کیا، حکومت کا اختیار ہے کسی افسر کی ریٹائرمنٹ فریز کرسکتی ہے،اہم تعیناتیوں پر فیصلہ ملک اور قوم کے بہترین مفاد میں کیا،صدرایڈوائس پر دستخط 10 منٹ میں بھی کرسکتے ہیں اور تاخیر بھی ہوسکتی ہے،یہ وزیر اعظم کا فیصلہ ہے اور یہ فیصلہ تبدیل نہیں ہوسکتا،
وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کبھی امریکا ،کبھی آئین اور سائفر کے ساتھ کھیلتے ہیں، پاک فوج ایک منظم ادارہ ہے،فیصلہ اچھا ہے ، نیک شگون ثابت ہوگا،ایڈوائس پر دستخط میں تاخیر سے فیصلے پر کوئی اثر نہیں پڑے گا
دوسری جانب وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ سینئر ترین فوجی افسران کی میرٹ پر تقرری نیک فال ہے، اللہ فیصلوں کو ملک ، آئین و افواج پاکستان کیلئے خیروبرکت کا ذریعہ بنائیں امید ہے کہ صدر مملکت اس ضمن میں کوئی تاخیرکرینگے نہ عمران خان رکاوٹ بنیں گے
عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔
القادر یونیورسٹی کا زمین پر تاحال کوئی وجود نہیں،خواجہ آصف کا قومی اسمبلی میں انکشاف
سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے
سافٹ ویئر اپڈیٹ، میں پاک فوج سے معافی مانگتی ہوں،خاتون کا ویڈیو پیغام
بیرونی سازش ہو اور فوج خاموشی سے بیٹھی رہے، یہ گناہ کبیرہ ہے،آرمی چیف
سینئرصحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے سابق وزیراعظم عمران خان کے حوالہ سے اہم انکشافات کئے ہیں
وزیراعظم شہباز شریف سے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا کی الوداعی ملاقات