صدر مملکت نے عوام سے چند ماہ مزید احتیاط کی اپیل کردی

0
24

صدر مملکت نے عوام سے چند ماہ مزید احتیاط کی اپیل کردی

باغی ٹی وی : صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نےعوام سے اپیل کی ہے کہ کورونا دوبارہ پھیلنے کے تناظر میں مزید چند مہینوں کے لئے احتیاطی تدابیر پر عمل کیا جائے۔

کورونا وبا کے کیسز میں اضافے کے پیش نظر عوام کے نام ویڈیو پیغام میں صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ ہم کورونا کے خلاف جنگ کافی حد تک جیت چکے ہیں، ابھی مکمل کامیابی حاصل نہیں ہوئی، مکمل قابو کے لئے احتیاطی تدابیر پر عمل ناگزیر ہے۔

انہوں نے کہاکہ جن ممالک میں کورونا کم ہوا وہاں اب دوبارہ پھیل رہا ہے لہذا پاکستان میں اس حوالے سے احتیاط کی جائے ، حکومت نے احساس پروگرام کے تحت غریب طبقے کی مالی امداد کی ہے۔

واضح رہے کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹرکے تازہ اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 16 اموات ہوئیں جبکہ 567 نئے کیسزرپورٹ ہوئے، اس طرح مجموعی کیسز کی تعداد 3 لاکھ 23 ہزار 19 ہو گئی، کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 6 ہزار 654 ہو گئی۔

این سی اوسی کا کہنا ہے کہ سندھ میں مریضوں کی تعداد 1لاکھ 41 ہزار 713 ، پنجاب میں 1لاکھ1 ہزار 559 اور خیبرپختونخوا 38ہزار 598 تعداد ہے، اسلام آباد میں 17ہزار 996 اور بلوچستان میں 15ہزار 669، آزاد کشمیر 3 ہزار 437 اور گلگت میں 4047 تعداد ہو گئی، صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 3 لاکھ 7 ہزار 069 ہوگئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 32 ہزار 62 ٹیسٹ کیے گئے۔

Leave a reply