fbpx

صدر مملکت سے آرمی چیف کی ملاقات

صدر مملکت عارف علوی سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ملاقات ہوئی ہے

ملاقات میں قومی سلامتی اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا،آرمی چیف نے صدر مملکت کو سیکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ تیاری پر بریفنگ دی،آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملک سے متشددعناصر کے خاتمے کے عزم کا اعادہ کیا

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا کہ عوا م کو اپنی مسلح افواج کی قربانیوں پر فخر ہے مسلح افواج نے تمام مشکلات کے باوجود ملکی سرحدوں کا دفاع کیا،

قبل ازیں ایرانی وزیر داخلہ نے آرمی چیف جنرل قمر باجوہ سے ملاقات کی ہے،ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا، اس موقع پر اسلام آباد میں تعینات ایرانی سفیر سید محمد علی حسینی ، ایرانی سرحدی گارڈز کے سربراہ احمد علی گودرزی اور پاکستان میں ایرانی اتاشی مصطفی قنبر پور اور پاکستانی فوج اور سکیورٹی فورسز کے اعلی افسران بھی موجود تھے۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور ایرانی وزیر داخلہ کے مابین اس ملاقات میں ایران اور پاکستان کے باہمی تعلقات اور دونوں ممالک کے سرحدی امور اور افغانستان کی تازہ ترین صورتحال کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا

وزیراعظم کا ایف سی اہلکاروں کی تنخوا ہ میں 15 فیصد اضافے کا اعلان

ہمارے شہدا ہمارے ہیرو ہیں،ترجمان پاک فوج کا راشد منہاس شہید کی برسی پر پیغام

سیکیورٹی خطرات کے خلاف ہم نے مکمل تیاری کر رکھی ہے، ترجمان پاک فوج

الیکشن پر کسی کو کوئی شک ہے تو….ترجمان پاک فوج نے اہم مشورہ دے دیا

فوج کو سیاست میں نہ گھسیٹا جائے ، دعا ہے علی سد پارہ خیریت سے ہو،ترجمان پاک فوج

طاقت کا استعمال صرف ریاست کی صوابدید ہے،آپریشن ردالفسار کے چار برس مکمل، ترجمان پاک فوج کی اہم بریفنگ

انسداد دہشت گردی جنگ تقریبا ختم ہو چکی،نیشنل امیچورشارٹ فلم فیسٹیول سے ڈی جی آئی ایس پی آر کا خطاب

افغان امن عمل، افغان فوج نے کہیں مزاحمت کی یا کرینگے یہ دیکھنا ہوگا، ترجمان پاک فوج