صدر مملکت سے عمان کے وزیر مذہبی امور کی ملاقات، کیا ہوئی بات؟

0
27

صدر مملکت سے عمان کے وزیر مذہبی امور کی ملاقات، کیا ہوئی بات؟

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان عمان کے ساتھ برادرانہ تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے، دوطرفہ تعلقات کو تمام شعبوں خصوصاً تجارت میں فروغ دینے کی ضرورت ہے، اوورسیز پاکستانی عمان کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو عمان کے وزیر مذہبی امور شیخ عبداﷲ بن محمد سے ملاقات میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عمان کے ساتھ دوطرفہ تعلقات مشترکہ ثقافت، تاریخ اور ورثہ پر مبنی ہیں، دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو باہمی مفاد کے تمام شعبوں بالخصوص تجارت و سرمایہ کاری میں فروغ دینے کی ضرورت ہے۔

صدر مملکت نے کہا کہ خطہ میں امن دونوں ممالک کی ترقی اور خوشحالی کیلئے ضروری ہے، پاکستان خطہ میں امن و استحکام کیلئے ہر ممکن کوششیں بروئے کار لا رہا ہے۔ صدر مملکت نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی عمان کی ترقی میں گرانقدر خدمات سرانجام دے رہے ہیں، پاکستان میڈیسن، انجینئرنگ، انفارمیشن ٹیکنالوجی، اکاﺅنٹینسی، تعلیم اور تکنیکی کام کے شعبوں میں غیر ہنرمند کے ساتھ ساتھ انتہائی پیشہ وارانہ افرادی قوت فراہم کر سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے متعلقہ ادارے طلباءکے تبادلے کے پروگراموں، مشترکہ تحقیقی منصوبوں اور سیمینارز کے انعقاد پر توجہ دیں۔

اس موقع پر عمان کے وزیر نے صدر مملکت کا شکریہ ادا کیا اور اپنے ملک کی قیادت اور عوام کی جانب سے نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا۔ انہوں نے پاکستانی حکومت کے ملکی ترقی اور خطہ میں امن کے وژن کی تعریف کی

حریم شاہ کی دبئی میں کر رہے ہیں بھارتی پشت پناہی، مبشر لقمان نے کئے اہم انکشاف

حریم شاہ کو کریں گے بے نقاب، کھرا سچ کی ٹیم کا بندہ لڑکی کے گھر پہنچا تو اسکے والد نے کیا کہا؟

مبشر صاحب ،گند میں نہ پڑیں، ایس ایچ او نے حریم شاہ کے خلاف مقدمہ کی درخواست پر ایسا کیوں کہا؟

حریم شاہ مبشر لقمان کے جہاز تک کیسے پہنچی؟ حقائق مبشر لقمان سامنے لے آئے

حریم شاہ کے خلاف کھرا سچ کی تحقیقات میں کس کا نام بار بار سامنے آیا؟ مبشر لقمان کو فیاض الحسن چوہان نے اپروچ کر کے کیا کہا؟

حریم شاہ..اب میرا ٹائم شروع،کروں گا سب سازشیوں کو بے نقاب، مبشر لقمان نے کیا دبنگ اعلان

سلطنت عمان کے وزیر اوقاف و مذہبی امور شیخ عبداﷲ بن محمد بن عبداﷲ السالمی دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔ وزارت مذہبی امور کے مطابق معزز مہمان اور ان کے ہمراہ وفد کا وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری اور ایڈیشنل سیکرٹری محمد داﺅد باڑیچ نے نور خان ایئر بیس پر استقبال کیا۔

عمان کے وزیر مذہبی امور پاکستان میں اپنے قیام کے دوران صدر مملکت، وزیراعظم اور چیئرمین سینیٹ سے ملاقاتیں کریں گے۔ شیخ عبداﷲ بن محمد وزارتِ مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کے زیر اہتمام ” اسلامو فوبیا کے خلاف مسلم امہ کے تعاون کے فروغ “ کے موضوع پر منعقدہ کانفرنس میں بطورِ مہمانِ شرکت کریں گے۔

عمان کے وزیر مذہبی امور و اوقاف کے دورہ پاکستان سے نہ صرف پاکستان اور عمان کے باہمی تعلقات کو تقویت ملے گی بلکہ دونوں ممالک کی مذہبی امور کی وزارتوں کے درمیان تعلقات بھی مضبوط تر ہوں گے

Leave a reply