صدر مملکت کے دورہ سبی کے دوران سبی میں دھماکہ

blast

صدر مملکت کے دورہ سبی کے دوران سبی میں دھماکہ
سبی جیل روڈ پر لوکل ریسٹ ہاؤس کے قریب زور دار دھماکہ ہوا ہے

سبی میں ٹھنڈی سڑک کے قریب دھماکا، دو پولیس اہلکاروں سمیت 4 افراد شہید ہو گئے، 9 پولیس اہلکاروں سمیت 30 سے زائد زخمی ہوگئے۔ زخمی ہونے والے افراد کو سول اسپتال سبی منتقل کیا جا رہا ہے، واقعے کی اطلاع ملتے ہی سیکورٹی فورسز نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا جا رہا ہے،

پولیس کے مطابق دھماکا حبیب چوک کے قریب ہوا دھماکے کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو سیل کردیا اور جائے وقوعہ پر بم ڈسپوزل اسکواڈ کو بھی طلب کرلیا گیا جس کے بعد دھماکے کی نوعیت کا پتا لگ سکے گا

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی بھی ایک روزہ دورے پر آج سبی میلے کی اختتامی تقریب میں سبی پہنچے ہیں آج سبی میلے کی اختتامی تقریب میں صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی ہے بلوچستان میں سالانہ منعقد ہونے والے سبی میلہ جوش وخروش سے منایا گیا۔ میلہ میں خواتین کے لیے مینا بازار اور بچوں کے لیے کھلونوں کے اسٹال بھی لگائے گئے ۔ سبی میلے میں صدر پاکستان ڈاکٹرعارف حسین علوی نےبھی شرکت کی اور وہاں پر موجود بچوں میں تحفے بھی تقسیم کیے ،

وزیراعلئ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے سبی بم دھماکے کی مزمت کی ہے،وزیراعلئ نے بم دھماکے میں قیمتی جانی نقصان پر افسوس کا اظہارکیا اور ہدایت کی کہ زخمیوں کو علاج معالجہ کی بہترین سہولیات فراہم کی جائیں۔ دہشت گردوں نے سبی کے تاریخی میلے کو سبو تاژ کرنے کی کوشش کی ۔

ن لیگی رہنما احسن اقبال کا کہنا تھا کہ سبی میں بم دھماکے اور ہلاکتوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہوں- سفاک دہشت گرد اور ان کے سہولت کار ناکام ہونگے- بلوچستان کا امن خراب کرنے والے شکست کھائیں گے انشاءاللہ-

Comments are closed.