fbpx

صدر اور چیرمین نیشنل بینک کی اہلیت پر فیصلہ محفوظ

صدر اور چیرمین نیشنل بینک کی اہلیت پر فیصلہ محفوظ
صدر اور چیرمین نیشنل بینک کی نااہلی کے لئے 4 مختلف درخواستوں پر سماعت ہوئی

عدالت نے صدر اور چیرمین نیشنل بینک کی اہلیت پر فیصلہ محفوظ کر لیا،عدالت نے چیرمین نیشنل بنک زبیر سومرو کی تقرری کا ریکارڈ وزارت خزانہ سے طلب کر دیا، عدالت نے حکم دیا کہ
عدالتی حکم پر اسٹیٹ بنک نے صدر نیشنل بنک کا ریکارڈ عدالت میں پیش کیا، سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے کی،درخواست گزار سید جہانگیر اپنے وکیل آفتاب عالم یاسر، فضل رحیم خان اپنے وکیل سید وقار نقوی اور چیف آرگنائزر نیشنل بنک اسٹاف یونین لطیف قریشی اپنے وکیل ڈاکٹر جی ایم چودہری کے ساتھ عدالت میں پیش ہوئے

جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کچھ چیزیں چیرمین نیشنل بنک زبیر سومرو کے تقرری کے بارے میں کلیئر نہیں ھیں، اس وجہ سے دوبارہ کیس سماعت کے لئے مقرر کر دیا ہے، جسٹس محسن اختر کیانی نے استفسار کیا کہ وفاقی حکومت نے کیسے زبیر سومرہ کو چیرمین نیشنل بنک کے عہدے پر تعینات کیا، ہزاروں قابل بنکرز پاکستان میں موجود ہیں، اس کو تعینات کرنے کی وجہ کیا ہے، زبیر سومرہ کا نام کہاں سے آیا،

وکیل نیشنل بینک نے کہا کہ اسٹیٹ بنک کی طرف سے نام وفاقی حکومت کو آیا تھا،جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ چیرمین نیشنل بنک کی تقرری کا عمل عدالت کو بتایا جائے،کیا وفاقی حکومت نے اسٹیٹ بنک کی مشاورت سے چیرمین نیشنل بنک زبیر سومرو کو تقرر کیا،کسی عہدے کی تقرری کا عمل شفاف ہونا چاہیے،

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.