صدر آصف زرداری عالمی فورم میں شرکت کے لئے کل ترکمانستان روانہ ہونگے

zardari

اسلام آباد: صدر آصف زرداری کل ترکمانستان کے دارالحکومت اشکاباد روانہ ہوں گے جہاں وہ امن و ترقی کے عالمی فورم میں شرکت کریں گے۔ یہ دورہ ترکمانستان کے صدر سردار بردی محمد اف کی خصوصی دعوت پر کیا جا رہا ہے۔ذرائع کے مطابق، اشکاباد میں ہونے والے اس اہم فورم میں ایران کے نو منتخب صدر مسعود پزشکیان بھی شریک ہوں گے، جبکہ 11 اکتوبر کو روسی صدر کا بھی اشکاباد کا دورہ متوقع ہے۔ اس فورم میں علاقائی اور بین الاقوامی مسائل پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، اور اس موقع پر مختلف رہنماؤں کے درمیان اہم ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔صدر آصف زرداری کا یہ دورہ خطے کی امن و ترقی کے حوالے سے اہمیت کا حامل سمجھا جا رہا ہے۔

Comments are closed.