صدر آصف علی زرداری نے پاکستانی کھلاڑی عامر خان کو تھائی لینڈ میں ہونے والی 7ویں تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں طلائی تمغہ جیتنے پر مبارکباد دی ہے اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے
ساتویں انٹرنیشنل چیمپین شپ، پاکستان کے ایک اور قومی ہیرو نے گولڈ میڈل حاصل کرلیا۔تائیکوانڈو کے بین الاقوامی کھلاڑی عامر خان کا تعلق مینگورہ سے ہے، عامر خان نے ساتویں انٹرنیشنل چیمپین شپ تائیکوانڈو میں گولڈ میڈل حاصل کیا۔مقابلے کے تین راونڈ میں انہوں نے پہلے انڈیا، دوسرے میں نیپال اور فائنل میں فلپائن کے کھلاڑی کو شکست دی ہے
عامر خان کو پاکستان کی دیگر اہم شخصیات نے بھی مبارکباد دی ہے اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے،