صدارتی انتخابات: پنجاب اسمبلی کا اجلاس 9 مارچ کو طلب،جبکہ پی پی پی کا نمبر گیم پورا
اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے صدارتی انتخابات کے لئے پنجاب اسمبلی کا اجلاس 9مارچ کو دن10بجے طلب کرلیا۔ اجلاس میں پنجاب اسمبلی کے ارکان نئے صدر کے انتخاب کے لئے اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے. اجلاس میں صدر مملکت کے انتخاب کے لیے ووٹنگ ہوگی۔سپیکر ملک محمد احمد خان نے صدارتی انتخاب رولز 1988 کی قاعدہ 9 کی شق بی کے تحت حاصل اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے اجلاس طلب کیا ہے۔ اس موقع پر سپیکر ملک محمد احمد خان نے کہا کہ اجلاس میں پنجاب اسمبلی کے ارکان نئے صدر کے انتخاب کے لئے اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ اجلاس میں صدر مملکت کے انتخاب کے لیے ووٹنگ ہوگی۔
دوسری جانب صدارتی انتخابات کیلئے پیپلزپارٹی کا نمبر گیم پورا ہوگیا۔
صدارتی الیکشن میں آصف علی زرداری اور محمود خان اچکزئی مد مقابل ہونگے جبکہ دونوں امیدواروں کی جانب سے ووٹ کیلئے سیاسی جماعتوں سے رابطے بھی کیے جا رہے ہیں۔ذرائع کے مطابق صدارتی انتخاب کیلئے پی پی پی کا نمبرگیم پورا ہوگیا۔ذرائع نے بتایاکہ بلاول بھٹو کوپی پی پی کی کمیٹی برائے صدارتی مہم کے اراکین نے بریفنگ میں بتایا کہ آصف زرداری کیلئے اب تک 345 الیکٹورل ووٹوں کی حمایت حاصل ہوگئی۔دوسری جانب متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے صدارتی الیکشن میں آصف زرداری کو ووٹ دینے یا نہ دینے کے حوالے سے رابطہ کمیٹی فیصلہ آج کرے گی۔مسلم لیگ ق اور استحکام پاکستان پارٹی آصف علی زرداری کو ووٹ دینے کی یقین دہانی کروا چکی ہیں۔