صدارتی نظام کی پارلیمنٹ میں بھی گونج

0
34

صدارتی نظام کی پارلیمنٹ میں بھی گونج
قومی اسمبلی کا اجلاس پارلیمنٹ ہائوس اسلام آباد میں پریذائیڈنگ افسر امجد علی خان کے زیرصدارت ہوا

اجلاس کے آغاز پر ایوان نے گزشتہ روز لاہور بم دھماکے میں جاں بحق افراد کیلئے فاتحہ خوانی کی ،وزیرتوانائی حماد اظہرنے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کا99 فیصد سسٹم گیس پرچلتا ہے،ایل این جی پرنہیں،کراچی کولوکل گیس فراہم کی جاتی ہے

حماد اظہر کا کہنا تھا کہ سندھ میں گیس کے ذخائرکم ہورہے ہیں چند سال میں سندھ گیس درآمدکرنیوالا صوبہ بن جائے گا ،ہر سال گیس کی سپلائی اورڈیمانڈ کامسئلہ ہوتا ہے ،ایم کیو ایم رکن اسمبلی کشور زہرا کا کہنا تھا کہ کراچی کے اطراف میں بستیاں بسائی جارہی ہیں،ان بستیوں کو گیس دے کر کراچی پر دباو ڈالا جارہا ہے،انڈسٹری بند کرنا حل نہیں،حماد اظہر کا کہنا تھا کہ بے دریغ سیاسی بنیادوں پر کچی بستیوں کو سہولیات دی گئیں،ان کچی بستیوں میں بلنگ اور لا اینڈ آرڈر کا مسئلہ بھی ہے ،سندھ میں نان ایکسپورٹ انڈسٹری کو گیس بند کرنا تھی جس پر اسٹے ہوا،

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ عدلیہ آزاد نہیں ہوگی تو جمہوریت کا تحفظ نہیں ہوگا،3سال بعد رانا شمیم کا بیان آتا ہے ،بیان حلفی کس نے بنایا کہاں بنایا سب سامنے آگیا،جس جج پر الزام لگایا گیا وہ بینچ کا حصہ نہیں تھے ماضی میں سپریم کورٹ پر حملے ہوئے جسٹس قیوم کوفون کرکے من پسند فیصلے کیے گئے ،ہمیں مسائل کا حل تلاش کرنا ہے ہمار ی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے ملک میں مایوسی پھیلانا ٹھیک نہیں بیان حلفی کی صداقت کا علم ہوجائے گا، 15دن کی التوا کی درخواست کی گئی ایک آڈیو ٹیپ کئی دن میڈیا پر چلتی رہی یہ ٹیپ جھوٹی تھی مختلف ٹکڑوں کو جوڑ کر بنائی گئی ہم سب کو ماضی سے سیکھنے کی ضرورت ہے،عدالت پر اثر انداز ہونے کا یہ بیانیہ خطرناک ہے ، عدالتوں کے خلاف خطرناک بیانیہ کا ہم سب کو نوٹس لینا چاہیے یہ معاملہ عدالت میں ہے اس زیادہ گفتگو نہیں کرنا چاہتا .

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا چیلنج اپوزیشن نہیں مہنگائی ہے ،ہمیں ملک کی چل پڑنے والی معیشت کو مدنظر رکھنا چاہیے،2018میں حکومت سنبھالی تومعیشت کی حالت بری تھی ،ملکی معیشت میں بہتری کے اثرات نظرآرہے ہیں،اکانومسٹ اوربلوم برگ بھی بہتری کااعتراف کررہے ہیں ،کورونا کے باوجود معیشت 5.3 فیصد شرح سے ترقی کررہی ہے،بلیک میں بھی یوریا کھاد عالمی قیمت سے کم میں مل رہی ہے ،یوریاکھاد کے ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کارروائی ہونی چاہیے،

آغا رفیع اللہ نے شاہ محمودقریشی کے تقریر کےدوران بولنے کی کوشش کی اسپیکر نے پیپلزپارٹی کے آغارفیع اللہ کو بیٹھنے کی ہدایت کردی آغا رفیع اللہ نے اسپیکر کی ہدایت ا ن سنی کردی اور بولتے رہے اسپیکر نے آغا رفیع اللہ کو بٹھانے کے لیے سیکیورٹی طلب کی

ن لیگی رہنما احسن اقبال نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ حکومت میں ہماری بات سننے کاحوصلہ نہیں، حکومتی ارکان میدان چھوڑ کربھاگ رہے ہیں،وزرامیں اتنا حوصلہ نہیں ہماری بات سن سکیں، وزیر خارجہ نے اپنے کام کے علاوہ دوسرے کے کام میں ٹانگ اڑائی،آپ کے اعدادوشمار تب مانیں گے جب ایک مزدور آسودہ ہوگا ،آپ کو مناظرے کا دعوت دیتا ہوں آئیں اس پر بات کریں کہ سچ کیا ہے صدارتی نظام سے متعلق باتیں ہورہی ہیں جو لوگ صدارتی نظام بات کرتے ہیں انکو علم ہے کہ ملک نے جوبھگتا ہے صدارتی نظام کی وجہ سے ملک کا ایک ٹکڑا ہاتھ سے نکل گیا،حماد اظہر ہمیں لیکچر دینے کی کوشش نہ کریں ،موصوف ملک کو گیس دے نہیں سکے، ہمیں لیکچر دے رہے ہیں، صدارتی نظام لانے کی کون لوگ خبریں چلاتے ہیں؟ہم پارلیمانی نظام میں کوئی ردوبدل نہیں کریں گے پاکستان کاہرشہری پارلیمانی نظام کا دفاع کرے گا شاہ محمود قریشی جب آصف زرداری کے ساتھ تھے تو ان کے قصیدے پڑھتے تھے پاکستان کے صدارتی نظام نے ملک کودولخت کیا شاہ محمودقریشی نے اپنے آپ کو آج پی ٹی آئی کی متبادل قیاد ت کے طور پر پیش کیا، آج سرکاری اسپتالوں کو پرائیوٹ اسپتال بنا دیا گیا ، کسانوں کو لائنوں میں لگ کر بھی یوریا نہیں مل رہی،سبزی، دال، گھی، چینی کی قیمتیں سن کر ہوش اڑجاتے ہیں، آپ نے پاکستا ن کو قرضوں کی دلدل میں دھکیل دیا ہے غیرسنجیدہ وزیرخارجہ کی وجہ سے ملک کی خارجہ پالیسی کمزور ہے

ختم نبوت کی وجہ سے نواز شریف کو جوتا اور احسن اقبال کو گولی لگی ، ن لیگی رہنما کا سینیٹ میں انکشاف

پارلیمنٹ کے باہر احسن اقبال کے سر پر جوتا پڑ‌گیا

مریم نواز کے وکلاء نے ہی مریم نواز کی الیکشن کمیشن میں مخالفت کر دی، اہم خبر

پشتون تحفظ موومنٹ کے حق میں بلاول کے بعد مریم نواز بھی بول پڑیں

مریم نواز کی مشکلات میں دن بدن اضافہ ہونے لگا

پاکستان سے مذاق کرنا چھوڑدیں،عدالتوں میں کیا ہونا چاہئے؟ شاہد خاقان عباسی کی نئی تجویز

سینیٹ میں اپوزیشن لیڈربنانے کا فیصلہ کس کے گھر ہوا تھا، عباسی کا نیا انکشاف

کیا آپ نے آج چینی کی قیمت کے بدلے کشمیر کا سودا کیا؟ شاہد خاقان عباسی

پاکستان سے مذاق کرنا چھوڑدیں،عدالتوں میں کیا ہونا چاہئے؟ شاہد خاقان عباسی کی نئی تجویز

شاہد خاقان عباسی ایک بار پھر نیب کے ریڈار پر ، طلبی ہو گئی

اسلام آباد ایئر پورٹ پر کتے ایسے گھومتے ہیں جیسے ٹکٹ لیا ہو،وزیر ہوا بازی نے بھی تحفظات ظاہر کر دیئے

سندھ کے بعد لاہور میں کتوں کے وار، ایک ہی کتے نے 23 افراد کو کاٹ لیا

بلاول کے شہر لاڑّکانہ میں فروری کے چھ دن میں کتوں نے کتنے افراد کو کاٹا؟

Leave a reply