چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی حج کی سعادت کیلئے سعودی عرب پہنچ گئے،صادق سنجرانی نے منی میں غلاف کعبہ کی تیاری کے عمل کو دیکھا ،چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے غلاف کعبہ کی تیاری میں خود بھی کام کیا

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کا کہنا تھا کہ غلاف کعبہ کی تیاری میں حصہ لینا سعادت کا مقام ہے، پاک سعودی تعلقات اسلامی رشتوں پر محیط ہیں ، چیئرمین سینیٹ حج کی سعادت کے بعد روضہ رسول پر بھی حاضری دینگے ،چیرمین سینٹ ملک ،قوم کی ترقی اور پاک فوج کی کامیابی کیلئے خصوصی دعا کرینگے.

دوسری طرف سعودی وزارت برائے حج و عمرہ نے عازمین کو سروس فراہم کرنے والی ایک کمپنی کے چیف ایگزیکٹو اور اعلیٰ عہدیدار کو برطرف کرنے کا اعلان کیا ہے۔سعودی پریس ایجنسی نے وزارت حج و عمرہ کے حوالے سے رپورٹ کیا کہ عازمین کو مناسب سروس فراہم کرنے میں ناکامی پر کمپنی کے عہدیداروں کو برطرف کر دیا گیا ہے۔وزارت کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ساتھ مل کر کیا گیا۔

وزارت برائے حج و عمرہ کی موقع پر موجود ٹیموں نے مذکورہ کمپنی کی جانب سے ناقص سروس کی فراہمی کی نشاندہی کی تھی۔وزارت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ برطرف ہونے والے عہدیداروں کی تحقیقات کی جائیں گی۔وزارت کا کہنا ہے کہ حج کے دوران مختلف کمپنیوں کی جانب سے فراہم کردہ سروسز کی نگرانی کی جاتی ہے تاکہ معیاری اقدامات کو یقینی بنایا جائے۔

وزارت کی جانب سے تمام خلاف ورزیوں کی نشاندہی کی جاتی ہے اور فوری طور پر ان سے نمٹا جاتا ہے۔وزارت کا کہنا ہے کہ عازمین کو فراہم کردہ سروس میں کسی قسم کی کوتاہی نہیں برداشت کی جائے گی۔خیال رہے کہ مناسک حج کا آغاز جمعرات سے ہو گیا ہے۔

Shares: