صادق سنجرانی کا بلوچستان کے حوالے سے اہم بیان سامنے آگیا

0
32

 
چیئرمین سینیٹ محمدصادق سنجرانی نے کہا ہے کہ بلوچستان کے پسماندہ  اور دور افتادہ علاقوں میں ترقیاتی کاموں کیلئے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے تاکہ ان علاقوں کو ملک کے دیگر علاقوں کی طرح ترقی دی جا سکے۔اس حوالے سے تمام متعلقہ اداروں اور ذمہ داران کے مابین ہم آہنگی انتہائی ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان ترقی کے راستے پر گامزن ہے ترقیاتی منصوبوں پر موثر انداز میں عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے مقامی قیادت اور اہلحہ علاقہ سے بھرپور مشاور ت کی ضرورت ہے۔چیئرمین سینیٹ نے ان خیالات کا اظہار سابق صوبائی وزیر بلوچستان میر عبدالکریم نوشیر وانی کی قیادت میں وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سینیٹر نصیب اللہ بازئی اور چیئرمین سینیٹ کے مشیر عابد حسین بھی موجود تھے۔

چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی کیلئے مقامی قیادت، حکومت اور متعلقہ اداروں کو مل کر کوششیں کرنی چاہیں۔ انہوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کی جلد تکمیل سے بلوچستان کے عوام ان کے ثمرات سے بھر پور استفادہ کر سکیں گے۔

انہوں نے کہا کہ سی پیک اور اس سے وابستہ دیگر منصوبوں کے ذریعے سے تیز تر ترقی کا عمل جاری ہے اور وہ وقت دور نہیں جب یہ علاقے پورے خطے کی خوشحالی کی نوید لے کر آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ صوبے کے دور دراز علاقوں میں نہ صرف بنیادی ضرورتوں کی فراہمی یقینی بنانی جائے اور جاری تعلیمی منصوبے بھی جلد ازجلد مکمل کیے جائیں۔انہوں نے کہا کہ وہ ذاتی طور پر اس حوالے سے وفاقی اور صوبائی حکومت کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں اور کوشش ہے کہ جاری ترقیاتی منصوبوں میں کسی قسم کی تاخیر نہ ہو۔
انہوں نے مقامی قیادت پر زور دیا کہ وہ اپنی مثبت سفارشات سے حکومت کی بھر پور معاونت کریں۔اس موقع پر سابق صوبائی وزیر میر عبدالکریم نوشیروانی نے صوبہ بلوچستان کی ترقی کیلئے بھر پور اقدامات کرنے پر چیئرمین سینیٹ کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ اس حوالے سے ہر ممکن تعاون جاری رکھیں گے

Leave a reply