صادق سنجرانی کو اپوزیشن میں سے کس نے ووٹ دیئے تھے؟ شیخ رشید نے نام بتا دیئے

صادق سنجرانی کو اپوزیشن میں سے کس نے ووٹ دیئے تھے؟ شیخ رشید نے نام بتا دیئے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئی ایم ایف میں جانا مسائل کودعوت دینے کے مترادف ہوتا ہے ،آئی ایم ایف بعض چیزوں میں اصلاحات سے چیزوں کوبھی ٹھیک کرتا ہے،عمران خان کو پہلے دن ہی اپوزیشن نے تقریرنہیں کرنے دی ،پہلے ہی کہا تھا کہ یہ مسائل 3سال سے پہلے حل نہیں ہوں گے،حکومت سنبھالتے ہی گھمبیر مسائل کا سامنا تھا،

شیخ رشید احمد نے مزید کہا کہ پاکستان کے مسائل کم نہیں ،2020 مسائل سے نکلنے کا سال ہے ،ایک مولوی صاحب کہہ رہا ہے کہ دسمبر میں حکومت جا رہی ہے لیکن سال نہیں بتا رہے ،شہبازشریف وکٹ کے دونوں طرف کھیل رہے ہیں،ثابت کروں گا کہ شہبازشریف نے این آر اومانگا ہے،آرمی چیف سے متعلق قانون سازی کے لیے ہمارے پاس سادہ اکثریت ہے،مجھے پورایقین ہے مسلم لیگ ن قانون سازی میں ساتھ دے گی .

شیخ رشید احمد کا مزید کہنا تھا کہ وثوق سے کہہ سکتا ہوں کہ جے یوآئی کے 2سینیٹرزنے صادق سنجرانی کو ووٹ دیا تھا،دنیا کا سب سے مشکل کام دھرنا دینا ہے ،مولانافضل الرحمان دھرنے کے دوران صرف استعمال ہوئے،آصف زرداری کے پانچ کیسزہیں ،پانچوں میں پلی بارگین کرنا چاہتے ہیں .

Comments are closed.