صادق سنجرانی کی ہوئی چھٹی،یکم اگست کو سینیٹ اجلاس کی‌ صدارت کرے گا ؟

0
47

سینیٹ کے اجلاس کے لئے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سینیٹر بیرسٹر سیف کو پرزائیڈنگ افسر مقرر کردیا ہے۔

چییئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد، اپوزیشن کرے گی آج پاور شو

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر صدر مملکت عارف علوی نے پریزائیڈنگ افسر کی تقرری کردی۔ صدر مملکت نے سینیٹر بیرسٹر سیف کو پرزائیڈنگ افسر مقرر کردیا ہے۔ بیرسٹر سیف یکم اگست کے اجلاس کی صدارت کریں گے۔ یکم اگست کو چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے خلاف قرارداد پر ووٹنگ ہوگی .

 

دوسری جانب چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو ہٹانے کے حوالہ سے اپوزیشن جماعتوں کے اراکین سینیٹ کا اجلاس آج ہو گا، اجلاس کی صدرات مسلم لیگ ن کے سینیٹر راجہ ظفر الحق کریں گے، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا بھی اجلاس میں شریک ہوں گے ۔

چیئرمین سینیٹ کیخلاف تحریک عدم اعتماد، اپوزیشن ہو رہی ہے فرار،اہم خبر

چیئرمین سینیٹ نے ایسا جواب دیا کہ اپوزیشن کے سارے منصوبے ہوئے ناکام

واضح رہے کہ اپوزیشن جماعتیں چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک سینیٹ سیکرٹریٹ میں جمع کروا چکی ہیں، اپوزیشن نے چیئرمین سینیٹ کے لئے حاصل بزنجو کو امیدوار نامزد کیا ہے، اب تحریک انصاف نے ڈپٹی چئرمین سینیٹ کو ہٹانے کے لئے تحریک جمع کروا لی ہے . اس سلسلہ میں حکومت کی اتحادی جماعتوں سے مشاورت کا سلسلہ جاری ہے .

دوسری جانب وزیر اعظم عمران خان نے پی ٹی آئی سینیٹرز سے واضح طور پر کہا ہے کہ ہم نے چیئرمین سینیٹ کے خلاف پیش کی گئی تحریک عدم اعتماد کو ہر صورت ناکام بنانا ہے اور جس طرح بجٹ‌ منظوری کے حوالہ سے اپوزیشن جماعتوں‌ کو کامیاب نہیں‌ ہونے دیا گیا اسی طرح سینیٹ چیئرمین کے خلاف ان کی تحریک عدم اعتماد بھی کسی صورت کامیاب نہیں‌ ہونے دی جائے گی.

چیئرمین سینیٹ کیخلاف اپوزیشن جماعتوں کے اجلاس میں کتنے سینیٹرز شریک ہوئے؟ اہم خبر

اپوزیشن نے صادق سنجرانی کو ہٹانے کی قرارداد اور سینیٹ کا اجلاس بلانے کی ریکوزیشن جمع کرائی۔ صادق سنجرانی کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوئی تو نئے چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کے لئے انتخاب خفیہ رائے شماری سے ہوگا۔

Leave a reply