صدر رجب طیب ایردوان کا ازمیر میں زلزلے سے متاثرہ علاقے کا دورہ

0
36

صدر رجب طیب ایردوان کا ازمیر میں زلزلے سے متاثرہ علاقے کا دورہ

باغی ٹی وی : صدر رجب طیب ایردوان نے ازمیر میں زلزلے سے متاثرہ علاقے کا دورہ کیا، نقصانات کا جائزہ لیا، انتظامیہ اور ریسکیو اہلکاروں سے معلومات حاصل کیں اور عملے کو ہدایات دیں. چند دو روز قبل آنے والا زلزلہ ترکی کےشہر ازمیر کو بری طرح متاثر کر گیا. اس سلسلے میں اب تک ازمیر کے قصبے سفر حصار میں آئےترکی میں زلزلے سے اموات کی تعداد 39 ہو گئی، زلزلے سے ازمیر میں 20 عمارتیں مکمل تباہ ہو گئیں،


تازہ ادارہ برائے ہنگامی حالت و آفات کے مطابق 39 افراد ہلاک اور 850 زخمی ہو چکے ہیں۔ازمیرکے گورنر یاووز سلیم کوشگر نے کہا ہے کہ ملبے تلے سے اب تک ستر افراد کو زندہ نکالا گیاہے۔
ریسکیو ورکرز نے امدادی کارروائیوں کے دوران 33 گھنٹے بعد ایک شخص کو ملبے سے زندہ نکال لیا، اس سے قبل 17 گھنٹے بعد سولہ سالہ لڑکی اور ایک خرگوش کو ریسکیو کیا گیا تھا۔

وزیراعظم عمران خان کا ترک صدرکوٹیلیفون، قیمتی جانوں کے ضیاع پراظہارِ افسوس،طیب اردوان نے شکریہ اداکیا


زلزلے کی وجہ سے ازمیر کے بورنووا اور بائیراکلی نامی علاقوں میں چار افراد زخمی حالت میں ملبے سے نکالے گئے جبکہ سفر حصار میں زلزلے سے سمندر میں جزوی سونامی کی کیفیت پیدا ہوئی اور پانی بعض گلیوں میں پہنچ گیا ۔صدر ایردوان نے زلزلے سے متاثرین کے لیے نیک تمناوں کا اظہار کیا اور کہا کہ حکومت اپنے تمام امکانات کو عوام کےلیے وقف کرے گی اور تمام ادارے اور متعلقہ وزرا اس وقت متاثرہ علاقے میں ہیں۔
صدارتی شعبہ اطلاعات نے بھی کہا ہےکہ صدر ایردوان نے ازمیر کے گورنر اور ازمیر کے ناظم اعلی تنج سوئیر سے ٹیلی فون پر رابطہ کرتےہوئے تفصیلات حاصل کی ہیں۔ نائب صدر فواد اوکتائے نے نے ٹوئٹ میں اس زلزلے پر عوام سے ہمدردی کا اظہار کرتےہوئے حکومت کے مکمل تعاونکا یقین دلایا ہے۔


صدارتی ترجمان ابراہیم قالن نے بھی اپنی ٹویٹ میں ازمیر کے شہریوں سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت تمام اداروں کے ہمراہ اس وقت سفر بستہ ہے اور امدادی کاروائیوں میں مدد کےلیے متعلقہ ادارے بر سر پیکار ہیں۔

ترک اسمبلی کے اسپیکر مصطفی شان توپ نے بھی ٹوئٹ میں کہا کہ حکومت سے وابستہ تمام ادارے متحرک ہیں اور میں ازمیر کے شہریوں سے اظہار ہمدردی کرتا ہوں۔ صدارتی مشیر اطلاعات فخر الدین آلتون نے بھی اپنی ٹویٹ میں ترک عوام سے اظہار ہمدردی کرتےہوئے کہا ہے کہ نقصانات کا صحیح اندازہ لگانے اور ملبہ ہٹانے کا کام تیزی سے جاری ہے ،تمام سرکاری ادارے عوام کے ساتھ ہیں۔

اس دوران وزیر ماحولیات و شہری منصوبہ بندی مراد قرم نے بھی اس زلزلے سے متعلق کہا ہے کہ بورنووا اور بائراکلی میں پانچ عمارتیں زمین بوس ہو چکی ہیں ،ملبے تک افراد موجود ہیں،تمام متعقہ وزارتی حکام اس وقت ازمیر اور اس کے قصبوں کی جانب سفر بستہ ہیں جو کہ عوام کے زخموں کو مندمل کرنے کی پوری کوشش کر رہے ہیں۔

وزیر داخلہ سلیمان سوئیلو نے کہا ہے کہ اس وقت ازمیر کے علاقوں بورنووا اور بائراکلی میں چھ عمارتوں کے گرنے کی اطلاع ہے جبکہ دیگر اضلاع اوشاق، دینیزلی،منیسا،بال قصر،آئیدن اور موعلا میں بعض عمارتوں میں دراڑیں پڑی ہیں لیکن جانی نقصان کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے۔

Leave a reply