fbpx

سعودی وزیر خارجہ بھارت کے دورے پر،مودی سے آج ہو گی ملاقات

سعودی وزیر خارجہ بھارت کے دورے پر،مودی سے آج ہو گی ملاقات

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان السعود آج بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات کریں گے۔

یہ ملاقات مودی کی رہائشگاہ پر ہوگی ، سعودی وزیر خارجہ بھارتی قومی سلامتی کے مشیر اجیت دیول سے بھی ملاقات کریں گے کرونا کے آنے کے بعد سے بھارت کےلئے سعودی عرب کے وزیرخارجہ کا یہ پہلا دورہ ہے۔ سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان کی نئی دہلی میں اپنے بھارتی ہم منصب جے ایس شنکر سے ملاقات کی جس میں باہمی تجارت میں اضافے ، کورونا سے متعلق تعاون اور افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں وزرائے خارجہ کی ملاقات حیدر آباد ہاوس میں ہوئی۔ دونوں وزرا نے اسٹریٹجک شراکت داری کونسل سمجھوتے کے نفاذ کا جائزہ لیا، جس پر اکتوبر 2019 میں مودی کے سعودی عرب دورے کے دوران دونوں فریقوں کے درمیان دستخط ہوئے تھے۔

سعودی عرب اور بھارت کے کئی سالوں سے قریبی تعلقات ہیں .حالیہ دہائیوں میں سعودی عرب اور ہندوستان کے درمیان تعلقات کافی بہتر ہوئے ہیں ، اور دونوں ممالک شدت پسند اسلامی تنظیموں کے خلاف ایک دوسرے سے تعاون کر رہے ہیں۔ دونوں ممالک کی منڈیوں کی سطح سالانہ 1.2 بلین ڈالر تک پہنچ گئی ہے ہندوستان کو سعودی تیل کی فروخت اور سعودی عرب اور خلیج فارس کے دیگر اتحادی ممالک میں ہزاروں ہندوستانی کارکنوں کی موجودگی نئی دہلی اور ریاض کے درمیان معاشی تعلقات کی بنیاد تھی۔

2 فروری کو سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے بھی ایشیائی رہنماؤں سے ملنے اور مودی اور دیگر حکام سے ملاقات کے لیے بھارت کا سفر کیا۔ سفر کے دوران ، سعودی عرب نے اعلان کیا کہ وہ ہندوستان میں عازمین حج کی تعداد کو 3000 تک بڑھا دے گا

سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے بھارت سے کہا ہے کہ وہ مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے مذاکرات کرے دورہ بھارت کے موقع پر بھارتی اخبار کو انٹرویو میں مسئلہ کشمیر کے حوالے سے فیصل بن فرحان کا کہنا تھا کہ یہ ایک ایسا تنازع ہے جو پاکستان اور بھارت دونوں ممالک کے مابین چلا آرہا ہے اس لئے ہم جس چیز کی حوصلہ افزائی کریں گے وہ یہ کہ بھارت اور پاکستان مذاکرات اور بات چیت کے راستے پر توجہ مرکوز کریں تاکہ یہ معاملات ایسے انداز سے حل ہوسکیں جس سے خدشات مستقل طور پر ختم ہوجائیں۔ سعودی وزیر خارجہ نے پاکستان اور بھارت کے مابین مذاکرات کیلئے سعودی تعاون کی پیشکش بھی کی افغانستان کے حوالے سے سعودی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ سب سے اہم معاملہ وہاں استحکام کا ہے ، ہماری دوسری ترجیح سلامتی کی ہے کہ وہاں دہشت گردی نہ ہو، طالبان قیادت پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ گڈ گورننس یقینی بنائیں، حکومت سازی میں سب کو شریک کریں اور ایک ایسا راستہ متعین کریں جو استحکام، سلامتی اور خوشحالی کی طرف جائے ، انہیں سلامتی کے حوالے سے عالمی برادری کے خدشات کو مدنظر رکھنا ہوگا۔ طالبان قیادت کو عالمی دہشت گردی سے کسی بھی تعلق کو مکمل طور پر ختم کرنا ہوگا،

طالبان اب واقعی بدل گئے، کابل کے شہریوں کی رائے

افغانستان میں کیسی حکومت ہونی چاہئے؟ شاہ محمود قریشی کی تجویز سامنے آ گئی

کابل ایئر پورٹ پر ہنگامی صورتحال، طالبان کے کنٹرول کے بعد پہلا نماز جمعہ

افغانستان سے غیر ملکی صحافیوں کا انخلا ،وزیراعظم کی زیر صدارت خصوصی اجلاس

افغان طالبان نے حکومت سازی کے حوالہ سے اہم اعلان کر دیا

مودی افغان طالبان کے سامنے "جھکنے” کو تیار

اس بات کا کوئی ثبوت نہیں کہ اسامہ بن لادن نائن الیون کے حملوں میں ملوث تھا ،ذبیح اللہ مجاہد

سابق صدر حامد کرزئی، عبد اللہ عبداللہ کو طالبان نے نظر بند کردیا

جنہوں نے حملہ کیا وہ اس کی قیمت چکائیں گے، جوبائیڈن کا کابل دھماکوں پر ردعمل

امریکی فضائیہ کے طیاروں کی پاکستانی فضائی حدود میں پرواز

کابل ایئر پورٹ، مزید دھماکوں کا خدشہ برقرار،دو ممالک کا انخلا ختم کرنیکا اعلان

امریکا کا افغانستان کے شہرجلال آباد پر فضائی حملہ

کابل ائیرپورٹ پر راکٹ حملوں کو دفاعی نظام کے زریعے روک لیا ،امریکی عہدیدار

کابل ائیرپورٹ پر ڈورن حملے سے متاثرہ خاندان کی تفصیلا ت سامنے آ گئیں

افغانستان کی صورتحال، چین نے کیا بڑا اعلان

ذبیح اللہ مجاہد کا کابل ایئر پورٹ کا دورہ، کیا اہم اعلان

طالبان کے کابل پر کنٹرول کے بعد کشمیری مجاہدین کے حوصلے بلند،مودی سرکار نے سر پکڑ لیا

واقعی طالبان کشمیر پہنچ گئے؟ بھارتی فوج کی دوڑیں لگ گئیں

افغان طالبان کا خوف یا کچھ اور، مودی سرکار کی نئی چال سامنے آ گئی

طالبان کا خوف،مودی نے سعودی عرب سے مدد مانگ لی؟ سعودی شخصیت کا دورہ بھارت متوقع