شکیل بخشی پر قاتلانہ حملہ، سیدعلی گیلانی نے اہم ترین بیان جاری کردیا، بھارتیوں کی نیندیں حرام

0
40

سرینگر (اے پی پی) مقبوضہ کشمیرمیں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے نامعلوم افراد کی طرف سے معروف حریت رہنماءشکیل احمد بخشی پر قاتلانہ حملے کی شدید مذمت کی ہے ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق سیدعلی گیلانی نے سرینگرمیں جاری ایک بیان میں کہاکہ ان واقعات میں ہاتھ چاہے جو بھی استعمال ہوں لیکن ان منصوبہ بند سازشوں کے لئے وہی سوچ کام کر رہی ہے جو کشمیرمیں آزادی پسندوں کو ایک دوسرے کی گردن زنی پر اکسا کر اس لہولہان وادی کشمیر کو مزید لال کرنا چاہتی ہے۔

انہوں نے کہاکہ ان مذموم کارروائیوں سے دشمن ایک تیر سے کئی شکار کرکے ایک تو تحریک آزادی کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا رہا ہے اور دوسری طرف نامعلوم افراد کی آڑ میں معروف شخصیات کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جوافراد نوجوانی سے ہی کارووان حریت میں شامل رہے ہوں جنہوں نے اس پُرخار راہ میں بہت سی مشکلات اور مصائب جھیل کر بھی دامن حق وصداقت تھامے رکھا ہو انہیں اس بزدلی سے نشانہ بنانا ہم سب کے لیے لمحہ فکریہ ہے۔ سیدعلی گیلانی نے کہاکہ دشمن دو ربیٹھا تماشا دیکھ رہا ہوگا کہ اس تشویش ناک فضا میں بھی یہ قوم ایک دوسرے کے گلے کاٹنے کے لیے بڑی آسانی سے استعمال ہورہی ہے۔ انہوں نے اپنی مظلوم قوم خاص کر نوجوانوں سے دردمندانہ اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اس دورِ پُرآشوب میں کندھے سے کندھا ملاکر یکسو اور یکجا ہوکر ایک سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح دشمن کا مقابلہ کرنے کی اشد ضرورت ہے اور اگر ہم آج بھی دشمن کی سازشوں کا شکار ہو کر ٹکڑوں اور ٹولیوں میں بٹ گئے توہماری آنے والی نسلیں ہمیں کبھی معاف نہیں کریں گی۔ ادھر حریت رہنماءبلال احمد صدیقی نے ایک بیان میں حریت رہنماءشکیل احمد بخشی پر قاتلانہ حملے کی شدید مذمت کی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ اس حملے سے بھارتی خفیہ ایجنسیوں کی بوکھلاہٹ اور مذموم عزائم کی عکاسی ہوتی ہے جو آزادی پسند قوم میں غلط فہمیاں پھیلا کر انہیں تقسیم کرنا چاہتی ہیں۔ واضح رہے کہ نامعلوم افراد نے بدھ کی شب سرینگر کے علاقے بمنہ میں شکیل احمد بخشی کے گھر میں گھس کر ان پر قاتلانہ حملہ کیاتھا تاہم وہ حملے میں محفوظ رہے تھے۔

Tagsbaaghi

Leave a reply