سعید غنی نے پی ڈی ایم قیادت سے ایسا سوال پوچھ لیا کہ مولانا فضل الرحمان اور شہباز شریف بھی لاجواب ہو جائیں

وزیراطلاعات سندھ اور پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سعید غنی نے کہا ہے کہ سارے چینی چور، گندم چور، پیٹرول چور، ڈالر اور دوائیاں چورعمران خان کےدائیں اوربائیں کھڑےہیں،سلیکٹڈ کی حکومت اِن چوروں کےکاندھوں پرکھڑی ہے،ہم پراستعفوں کادباؤ ڈال کرپاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم) سےباہر کرنے والوں نے ابھی تک خود استعفے کیوں نہیں دیئے؟وفاقی حکومت کے دور میں ہونے والی کرپشن پر حلیف جماعتیں برابر کی شریک ہیں ۔

نجی ٹی وی کےمطابق میڈیاسےگفتگو کرتےہوئےسعیدغنی نےکہاکہ اس نالائق وزیراعظم نےپہلےگندم باہربھجوائی اوربعدازاں اس سےمہنگےداموں منگوائی، چینی کمیشن کی رپورٹ خود وزیر اعظم کی بنائی گئی کمیٹی نے تیار کی لیکن اس رپورٹ کو یہ کہہ کر سرد خانے میں ڈالا گیا کہ اس کی فرانزیک تحقیقات ہوں گی،میں پوچھتا ہوں کہ کیانیب کو یہ سب نظر نہیں آرہا ؟ کیا نیب کے چیئرمین اور ان کے افسران نے اس رپورٹ کو نہیں پڑھا؟اس کے ذمہ داران کے خلاف آج تک کیا کارروائی کی ہے؟
انہوں نے کہا کہ میں عمران خان سے گزارش کرتا ہوں کہ اللہ کے واسطے ان کی سمجھ میں جو آتا ہے وہ اس کا اظہار میڈیا پر نہ کریں کیونکہ ان کے اس طرح کے اظہار سے ملک کی عالمی سطح پر بہت بدنامی ہورہی ہے،لوگ ہمارا مذاق اڑا رہے ہیں کہ کیسا وزیر اعظم ہے کہ اس کو کسی چیز کا معلوم ہی نہیں ہوتا، بلاول بھٹو زرداری جب بھی محسوس کرتے ہیں اپوزیشن کی جماعتوں اور اُن کے سربراہان سے رابطہ کرتے ہیں، پیپلز پارٹی ایک سیاسی جماعت ہے وہ کسی کا دم چھلہ نہیں بن سکتی۔

سعید غنی نے کہا کہ متحدہ قومی موومنٹ(ایم کیو ایم)پاکستان جب پیپلز پارٹی کی حلیف تھی ، تب پٹرول کی قیمتوں میں ایک روپیہ اضافہ ہونے پرانہوں نے حکومت سےعلیحدگی اختیارکرلی تھی،آج جب اس نالائق حکومت نےپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں دگنی کردی ہیں تب بھی وہ خاموش ہیں،ایم کیو ایم پاکستان والے وفاقی حکومت میں اسی تنخواہ پرکام کرتے رہیں گے اور ساتھ میں وہ عوام کو بیوقوف بھی بناتے رہیں گے۔

Comments are closed.