صفا گولڈ مال کی منزلیں ملی بھگت سے بنانے کا جرم ثابت،عدالت نے سنائی سزا

0
45

صفا گولڈ مال کی منزلیں ملی بھگت سے بنانے کا جرم ثابت،عدالت نے سنائی سزا

احتساب عدالت اسلام آباد نے سیکٹر ایف سیون میں کثیر المنزلہ عمار ت کیس کا فیصلہ سنا دیا

جناح سپر میں صفا گولڈ مال کی بالائی چار منزلیں سی ڈی افسران کی ملی بھگت سے بنانے کا جرم ثابت ہو گیا عدالت نے سابق ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل سی ڈی اے غلام مرتضٰی ملک کو 5 سال قید کی سزا سنا دی،شاپنگ سینٹر کی غیر قانونی منزلیں بنانے والے مالک رانا قیوم کو 7 سال قید، ایک ارب روپے جرمانہ کر دیا سی ڈی اے افسران عمار ادریس، خلیل احمد، خادم حسین کو بھی قید کی سزا سنا دی ، احتساب عدالت اسلام آباد کے جج اعظم خان نے نیب ریفرنس پر فیصلہ سنا دیا مجرمان پر عمارت کی غیرقانونی منزلیں بنانے اور اختیارات کے ناجائز استعمال کا جرم ثابت ہو گیا تمام مجرموں کو احتساب عدالت اسلام آباد کے کمرہ عدالت سے گرفتار کر لیا گیا

واضح رپے کہ 2018 میں سی ڈی اے نے اسلام آباد کے سیکٹر ایف سیون میں واقع صفا گولڈ مال کے دو فلور سیل کر دیے تھے، حکام کے مطابق دونوں فلور غیر قانونی طورپر تعمیر کیے گئے تھے ،فلور سیل کرنے پر اسلام آباد ہائیکورٹ میں ایک درخواست دائر کی گئی تھی،درخواست گزار نے کہا تھا کہ نیب نے صفا گولڈ مال کے تین فلورز کو سیل کیا،چیرمین نیب کے احکامات پر نیب نے صفا گولڈ مال کے تین منرل کو سیل کیا،صفا گولڈ مال کے خلاف احتساب عدالت میں ریفرنس ابھی زیر سماعت ہے،احتساب عدالت کے فیصلے تک نیب کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے،

جسٹس محسن اختر کیانی نے استفسار کیا تھا کہ احتساب عدالت کے 2017 کے فیصلے کو تو آپ نے چیلنج ہی نہیں کیا، وکیل درخواست گزار نے کہا کہ احتساب عدالت کے 2017 کے فیصلے کو ہم نے چیلنج کیا ہے،احتساب عدالت کے جج نے فیصلے میں قانونی نقاط کو مدنظر نہیں رکھا، نیب نے اپنے نوٹس میں کہا بھی نہیں کہ کہ وہ مزید فلورز کیوں سیل کرنا چاہتے ہیں،

کشمیریوں کے قاتل کے ساتھ میں بیٹھوں ،بالکل ممکن نہیں،شاہ محمود قریشی کا بھارتی ہم منصب کی تقریر کا بائیکاٹ

کشمیر پر دو ایٹمی طاقتیں آمنے سامنے آ سکتی ہیں،وزیراعظم عمران خان کا اقوام متحدہ میں خطاب

وزیراعظم نے مظلوموں کا مقدمہ دنیا کے سب سے بڑے فورم پررکھ دیا،فردوس عاشق اعوان

بہت ہو گیا ،اب گن اٹھائیں گے، کشمیری نوجوانوں کا ون سلوشن ،گن سلوشن کا نعرہ

یکجہتی کشمیر، قومی اسمبلی میں کشمیر کا پرچم لہرا دیا گیا،علی امین گنڈا پور نے کیا اہم اعلان

Leave a reply