صفائی نصف ایمان، آئیں‌اپنے شہر کو صاف ستھر رکھیں، میونسپل کمیٹی کی اپیل

0
34

صفائی نصف ایمان، صفائی کرنے والے ملازمین کے کام میں‌ خلل نہ ڈالیں

باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میونسپل کمیٹی کے ڈائریکٹر جنرل نے عوام سے اپیل کی کہ وہ صفائی کا خاص خیال رکھیں کیونکہ صفائی نصف ایمان ہے. انہوں‌نے اپنے ایک پیغام میں کہا کہ کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ جب کوئی آپ کے کام میں خلل ڈالتا ہے تو آپ کو کتنا غصہ آتا ہے؟ 1800 صفائی کارکنان روزانہ کی بنیاد پر اس مسئلے کا سامنا کرتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے تاکہ ہم اسلام آباد کو صاف ستھرا بنائیں۔
https://twitter.com/ShafaqHashmiPAS/status/1266804474254888960?s=20 واضح‌رہے کہ کورونا جیسے وبائی مرض سے تحفظ کے لیے بھی صفائی پر زور دیا جاتا ہے . خاص کر ہاتھوں‌کی صفائی اور اس کو صابن سے دھونے پر بار بار کہا جارہا ہے . اس طرح صفائی کرنے والے اداروں کے ساتھ اگر عوام تھوڑا سا تعاون بھی کردیں تو ان کا کام بہت آسان ہو جاتا ہے . اور ہماری ٹھوری سی غفلت سے گنددگی کے ڈھیر ہمارے معاشرے کو تعفن زدہ کردیتے ہیں جن سے بیماریاں پھیلنے کا بھی اندیشہ ہوتا ہے . آئی اپنے ملک کو صاف ستھرا رکھیں اور نصف ایمان پر عمل کریں.

Leave a reply