ممبر آزاد کشمیر اسمبلی صغیر چغتائی اور ڈرائیورکو8 دن بعد دریائے جہلم سے نکال لیا گیا

0
20

اسلام آباد:ممبر آزاد کشمیر اسمبلی صغیر چغتائی اور ڈرائیورکو8 دن بعد دریائے جہلم سے نکال لیا گیا ،اطلاعات کے مطابق رکن آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی صغیر چغتائی اور ان کے ڈرائیور کی نعشیں مل گئیں۔

ذرائع کے مطابق اسٹیٹ ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کے ترجمان نے کہا ہے کہ ٹیم کو تلاش کے دوران بن سکھیاں منگلا ڈیم سے صغیر چغتائی اور ان کے ڈرائیور سعید کی نعشیں مل گئی ہیں۔

ایس ڈی ایم اے کی ٹیم کئی دنوں سے ان کی تلاش کر رہی تھی، صغیر چغتائی کی گاڑی کو 11 جون کو آزاد پتن کے مقام پر حادثہ پیش آیا تھا، ان کی گاڑی حادثے کے بعد دریائے جہلم میں جا گری تھی۔

بن سکھیاں منگلا ڈیم سے نعشیں نکالنے کی کارروائی کے دوران بیرسٹر سلطان چوہدری بھی موجود تھے۔آزاد پتن میں حادثہ دو گاڑیوں کے ٹکرانے کے باعث پیش آیا تھا، جس کے بعد آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے رکن سردار صغیر چغتائی کی گاڑی بے قابو ہو کر دریا میں گر گئی تھی۔

خیال رہے کہ اس حادثے میں سردار صغیر چغتائی سمیت 4 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔لاشوں کی تلاش کے لیے کئی دنوں سے جاری ریسکیو آپریشن میں پاکستان نیوی سمیت دیگر ادارے شریک تھے۔

Leave a reply