سرگودھا :مزدوروں سے اظہار یکجہتی،تقریریں نہیں عملی اقدامات کرنے چاہئیں-میاں اویس قاسم تلہ

سرگودھا، باغی ٹی وی(نامہ نگار،ملک شاہ نواز جالپ )مزدوروں سے اظہار یکجہتی کیلئے محض تقریروں کی بجائے ان کے بنیادی حقوق کیلئے عملی اقدامات کرنے چاہئےں۔ مزدور طبقہ آج مہنگائی کے دور میں خود کشیوں پر مجبور ہے حکومت کو چاہےے کہ مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے ساتھ ساتھ مزدور کی اجرت ایک تولہ سونا کے برابر کرنے کیلئے قانون بنائے۔ ان خیالات کا اظہار یوم یکجہتی مزدور کے موقع پر امیر جماعت اسلامی ضلع سرگودھا میاں اویس قاسم تلہ، امیر سٹی اختر رسول ،شمس نوید چیمہ ایڈووکیٹ، ضلعی جنرل سیکرٹری ملک فضل الہٰی نے سرگودھا پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوںنے کہا کہ مزدور پر ظلم ڈھانے اور مزدور کی آواز دبانے کیلئے تمام طبقات سیاستدان ، اسٹیبلشمنٹ اور عدلیہ کوئی کسر اٹھا نہیں رکھتی آج تک کسی بھی حکومت نے مزدور طبقہ کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اور ان کے حقوق کے تحفظ کیلئے نا ہی کوئی آئین سازی کی ہے اور نہ ہی عملی اقدامات کےے ہیںجماعت اسلامی سرگودھا نے ہمیشہ مزدور طبقہ کی ناصرف مدد کی ہے بلکہ انہیں اپنے پاو¿ں پر کھڑا کرنے کیلئے الخدمت فاو¿نڈیشن کے ذریعے سلائی مشین سکیم اور آسان قرضہ جات جیسے اقدامات اٹھارہی ہے ۔امیر جماعت اسلامی میاں اویس قاسم تلہ نے کہا کہ مولانا ہدایت الرحمن بلوچ جو کہ خود بھی ایک متوسط طبقہ سے تعلق رکھتا ہے نے غریب مزدوروں کیلئے آواز بلند کی جس کی پاداش میں انہیں ایک جھوٹے مقدمہ میں گرفتار کیا گیا جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے اس گرفتاری کے خلاف جماعت اسلامی ملک گیر احتجاج کررہی ہے۔انہوںنے کہا کہ عوام کو چاہےے کہ وہ عوامی نمائندوں کے انتخاب کے دوران ان لوگوں کو منتخب کریں جو کہ غریبوں اور متوسط طبقہ کے حقوق کے تحفظ کیلئے عملی اقدامات اٹھانے کی صلاحیت رکھتا ہو جب تک عوام کے حقیقی نمائندے اقتدار میں نہیں آئیں گے اس وقت تک ملک کے حالات نہیں بدل سکتے۔جماعت اسلامی کی بنیادی پالیسی وسائل کی منصفانہ تقسیم ہے ۔انہوںنے کہا کہ پی ڈی ایم جماعتیں اور پی ٹی آئی کا ایک ہی ایجنڈا ہے کہ ملکی وسائل کو لوٹا جائے پی ڈی ایم کی حکومت اور پی ٹی آئی حکومت نے پاکستان کے وسائل کو جس بے دردی سے لوٹا ہے اس کی وجہ سے آج پاکستان معاشی مشکلات کا شکار ہے ان دونوں جماعتوں کاایجنڈا صرف اور صرف لوٹ مار ہے ۔ایک سوال کے جواب میں انہوںنے کہا کہ جماعت اسلامی کسی بھی جماعت کے ساتھ الحاق نہیں کریگی بلکہ تمام حلقوں میں اپنے امیدوار کھڑے کریگی۔

Comments are closed.