سرگودھا ۔ تھانہ صدر پولیس کی کارواٸ ۔ تین جواری گرفتار .

سرگودھا ( ادریس نواز چدھڑ سے ) تھانہ صدر پولیس کی کارواٸ ۔ تین جواری گرفتار ۔
سامان جوا ٕ اور داٶ پر لگی رقم برآمد ۔
تفصیلات کے مطابق :
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ذوالفقار احمد کی ہدایت پر جراٸم پیشہ عناصر کیخلاف کارواٸ کرتے ہوۓ ایس ایچ او تھانہ صدر انسپکٹر چوہدری عبدالمجید جٹ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ مخبر کی اطلاع پر چک نمبر 104 جنوبی ریڈ کر کے بزریعہ پرچی جوا ٕ کھیلتے تین ملزمان محمد صابر ، عرفان اور محمد سلیم کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا ۔ گرفتار ملزمان کے قبضہ سے ووچر پرچیوں سمیت داٶ پر لگی رقم 6350 بھی برآمد کر کے گرفتار ملزمان کیخلاف قمار بازی ایکٹ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ۔ مزید تفتیش جاری ھے ۔

Comments are closed.