مزید دیکھیں

مقبول

گوجرانوالہ:پولیس کی بڑی کارروائی، منشیات فروش گرفتار، دو کلو سے زائد ہیروئن برآمد

گوجرانوالہ،باغی ٹی وی( نامہ نگار محمد رمضان نوشاہی) چوکی...

ویرات کوہلی فیملی پروٹوکولز سے متعلق بھارتی بورڈ پر برس پڑے

بھارتی کرکٹ ٹیم کے بلے باز ویرات کوہلی فیملی...

برطانوی فوج میں خواتین کی زیادتی کا شکار

جین نے برطانوی فوج میں تقریبا20 سال تک...

اسرائیل کے غزہ میں جنگی جرائم پر اقوام متحدہ کی رپورٹ جاری

اقوام متحدہ کے آزادانہ بین الاقوامی انکوائری کمیشن نے...

صحافت اس وقت ملک ریاض کے ہاتھوں یرغمال بن چکی،خواجہ آصف

مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما، وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے ملک ریاض اور پاکستان کی صحافت کے حوالے سے بیان جاری کیا ہے

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ پاکستان کی صحافت اس وقت ملک ریاض کے ہاتھوں یرغمال بن چکی ہے۔ آزادی صحافت کا نعرہ محض ایک دکھاوا ہے، کیونکہ حقیقت میں یہ آزادی موجود نہیں ہے۔انہوں نے نیب کے ملک ریاض سے متعلق تفصیلی بیان کو کوریج نہ دینے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ سب کسی سے پوشیدہ نہیں۔ جب عمران خان حکومت میں تھے تو پاکستان کے میڈیا چینلز گھنٹوں تک نیب کے خلاف جعلی کیسوں کی کہانیاں نشر کرتے تھے، خاص طور پر مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کے بارے میں۔ آج جب ملک ریاض کی باری آئی ہے تو میڈیا نے ان کی مالی مفادات اور اشتہارات کی وجہ سے اس معاملے پر خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔

https://x.com/KhawajaMAsif/status/1882357340084846720

خواجہ آصف نے مزید کہا کہ صحافت کے نام پر جو کاروبار کیا جا رہا ہے، وہ ایک افسوسناک حقیقت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ صحافتی تقدس اور آزادی کے دعوے صرف کاروباری حربے بن کر رہ گئے ہیں۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہزاروں صحافی جو محنت کر کے اپنے کام کو آگے بڑھاتے ہیں، ان کے بنیادی مفادات کا تحفظ کرنے کی بجائے صحافت کے بڑے سیٹھ صرف اپنے مالی مفادات کو اہمیت دیتے ہیں، جو کہ تمام پاکستانی عوام پر عیاں ہے۔

عمران خان کا حکومت کے ساتھ مذاکرات ختم کرنے کا اعلان

30 سال کے راز ثبوتوں کے ساتھ محفوظ ہیں، گواہی نہیں دوں گا،ملک ریاض

ملک ریاض مفرور، بحریہ ٹاؤن دبئی پروجیکٹ میں سرمایہ کاری نہ کریں، نیب

ملک ریاض مفرور ہے، وہ پاکستان نہیں آتے،خواجہ آصف

بحریہ ٹاؤن کراچی میں دھوکہ،ملک ریاض کے بیٹے علی ریاض کے وارنٹ جاری

بحریہ ٹاؤن کراچی،ملک ریاض نے ملازمین کو نکال دیا،احتجاج کرنے پر گرفتار

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan