صحافی میرے دل کے قریب ہیں ،وزیراعظم

pm

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ صحافیوں کے تحفظ کے لیے حکومتی اقدامات جاری کیے جارہے ہیں،

اسلام آباد میں جرنلسٹ سیفٹی فورم تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ آزادی اظہاررائے معاشرے اور ملک کے لیے اہم ہوتی ہے ،صحافیوں کی زندگی کے تحفظ کے لیے اقدامات حکومت کی ترجیح ہے ،صحافی ارشد شریف کی قتل کی تحقیقات کے لیے چیف جسٹس کو جوڈیشل کمیشن کے لیے خط لکھا ،صحافی ارشد شریف کو قتل کیا گیا جو افسوس ناک ہے،کینیا کے صدر سے اس معاملے پر بات کی ہے، صحافی میر ے دل کے قریب ہیں ،صحافیوں کے لیے فرائض کی انجام دہی کے دوران تحفظ اہم ہے،اظہار رائے کے بغیر جمہوریت ادھوری ہے

بعد ازاں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہصحافیوں کے تحفظ سے متعلق فورم میں انہوں نے میڈیا کی آزادی کو یقینی بنانے کے لئے حکومت کی طرف سے اٹھائے گئے اقدامات پر روشنی ڈالی۔ ایشیا میں پاکستان نے اقوام متحدہ کے ایکشن پلان پر عملدرآمد کے لئے بہت اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے انہوں نے صحافیوں اور میڈیا پروفیشنلز کے تحفظ کے ایکٹ کے مکمل طور پر نفاذ سے متعلق عزم کے بارے میں آگاہ کیا،

اسلام آباد ہائیکورٹ کاسیکرٹری داخلہ و خارجہ کو ارشد شریف کے اہلخانہ سے رابطے کا حکم

 ارشد شریف کا لیپ ٹاپ ، تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے قریبی ساتھی کے پاس ہے

‏ارشد شریف کو گولی کیسے لگی؟ حقائق سامنے آ گئے

ارشد شریف کی موت،قیاس آرائیوں سے گریز کیا جائے،وفاقی وزیر اطلاعات

 وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب ارشد شریف کی والدہ کے پاس تعزیت کے لئے پہنچ گئیں

جویریہ صدیق نے ٹویٹر پر ارشد شریف کی جانب سے مریم نواز کی والدہ کے لیے دعا کا سکرین شاٹ شیئر کیا اور مریم نواز کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کچھ شرم کر۔ اللہ سے ڈر

Comments are closed.