اے پی پی کے نمائند ہ صحافی پر تشدد کیا غیر اخلاقی ویڈیو بنائی.لیکن بااثر مجرم دندناتے پھر رہے

اے پی پی کے نمائند ہ صحافی پر تشدد کیا غیر اخلاقی ویڈیو بنائی.لیکن بااثر مجرم دندناتے پھر رہے

باغی ٹی وی : چار سدہ سرڈھیری بازار سے اے پی پی کے نمائندے اور پریس کلب کے ممبر سیف اللہ کو مسلح افراد نے اغواءکر لیا ۔ مسلح افراد صحافی کو بھرے بازار میں گھسیٹتے اور تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے اپنے ڈھیرے پر لے گئے ۔ مغوی صحافی کو مسلح ملزمان نے کمرے میں بند کرکے غیر اخلاقی ویڈیوبنائی ۔سرڈھیری بازار کے تاجروں اور عمائدین علاقہ کے منت سماجت پر مغوی صحافی کو چھوڑ دیا گیا ۔

ڈی پی ا و محمد شعیب خان کے مطابق متاثرہ صحافی نے تھانہ سرڈھیر ی میں اغواءکاروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔ نامزد ملزمان کی گرفتاری کےلئے پولیس نے چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دئےے ہیں ۔ : ملزمان جتنے بھی بااثر ہو قانون سے کوئی بالا تر نہیں ۔
امن و امان اور شہریوں کی جان و مال کی خفاظت پولیس کی اولین ذمہ داری ہے ۔

Comments are closed.