صحافی کی زمین پر قبضہ و قتل کرنے کی کوشش

قصور
صحافی چوھدری فہیم قاسم پر قبضہ مافیا کا قاتلانہ حملہ ٹریکٹر کے نیچے کُچلنے کی کوشش کی گئی

تفصیلات کے مطابق تھ شیخم قصور کے رہائشی صحافی فہیم قاسم کے ساتھ بااثر افراد کی اسلحہ سمیت گنڈا گردی قبضہ مافیا نے پہلے تو صحافی کی زمین پر سٹٙے آڈر کے باوجود قبضے کی کوشش کی اور زمین پر ٹریکٹر چلا دیا صحافی نے ٹریکٹر روکنے کی کوشش کی جس پر اکرم جٹ ولد علی شیر نے صحافی کو ٹریکٹر کے نیچے دیےکر کُچلنے کی کوشش کی صحافی فہیم قاسم نے مشکل سے جان بچائی اسی دوران عدنان یوسف اور عتیق الرحمن اسلحے سمیت صحافی اور صحافی کے والد پر حملہ کرنے کی کوشش کی جس پر صحافی نے اپنے تحفظ کیلئے مقامی پولیس کو کال کی پولیس موقع پر پہچنی پولیس آنے سے پہلے بااثر افراد سرعام قتل کی دھمکیاں دیتے ہوئے موقعے سے فرار ہو گیے صحافی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا قبضہ مافیا نے پہلے راتوں رات میری زمین کی طرف گیٹ لگایا اور صبح تقریباً 6 بجے ٹریکٹر چلانا شروع کردیا اور مجھے جان سے مارنے کی کوشش کی جس پر مقامی لوگوں اور دیگر رائگیروں نے میری جان بچائی اور میں نے قبضہ مافیا کے خلاف مقامی تھانہ تھ شیخم میں درخواست دی جس پر ایس ایچ او سید افتخار بخاری نے موقعے کا وزٹ کیا اور بااثر افراد کو تھانے طلب کرکے کیسی بھی قسم کی مداخلت نہ کرنے کا حکم دیا اور انکوائری شروع کردی صحافی چوھدری فہیم قاسم نے ڈی پی او عمران کشور اور صحافی تنظیموں سے فوری انصاف کی اپیل کی ہے اور قبضہ مافیا کے خلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے

Comments are closed.