صحافیوں کے لیے وزیر اطلاعات نے خوشخبری سنادی

0
17

صحافیوں کے لیے وزیر اطلاعات نے خوشخبری سنادی

باغی ٹی وی : وفاقی وزیراطلاعات فواد چودھری کی چیرمین نیاپاکستان ہاوسنگ اتھارٹی سے ملاقات ہوئی . ملاقات میں وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب بھی موجود تھے.ملاقات میں صحافیوں کو وزیراعظم ہاؤسنگ منصوبہ میں شامل کرنے کے امور پر گفتگو ہوئی.

وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ صحافیوں اور میڈیا ورکرز کی فلاح وبہبود ہماری اولین ترجیح ہے، پہلے مرحلے میں اسلام آباد ریجن کے600 صحافیوں کیلئے گھرمختص کیے جائیں گے،بعد میں اس پروگرام کا دائرہ کارکراچی، لاہور، فیصل آباد اور گوجرانوالہ تک بڑھایا جائے گا،

اس منصوبے کو بتدریج پشاور اور کوئٹہ بھی لے کر جائیں گے،

واضح رہے وفاقی وزیر وزیر اطلاعات نے ایک ٹوئٹ میں کہا تھا کہ صحافیوں کیلئےوزیراعظم ہاؤسنگ پراجیکٹ سےگھر،صحت کارڈدیں گے اور تنخواہوں کی ادائیگی لازمی کرنے کیلئے قانون سازی کے ساتھ ساتھ انشورنس لارہےہیں، پریس کلب کوسہولتیں دینابھی میری پالیسی ہوگی، ڈیجیٹل میڈیاکومکمل سپورٹ دیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ فلم اورڈرامہ کی بحالی پہلی ترجیح ہے، سرسیداحمدخان،ٹیپوسلطان کی زندگیوں پرپروڈکشن کاکام شروع کیاجارہاہے، نوجوان ڈرامہ اور فلم سازوں کو 5 کروڑروپے تک قرضےکی سہولت دیں گے۔

Leave a reply