صحافیوں کا کام بھی صحافت کرنا ہے سیاست کرنا نہیں،سپریم کورٹ میں صحافیوں کا یوٹرن

0
61

صحافیوں کا کام بھی صحافت کرنا ہے سیاست کرنا نہیں،سپریم کورٹ میں صحافیوں کا یوٹرن
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ میں صحافیوں کو ہراساں کرنے سے متعلق از خود نوٹس کیس کی سماعت 15ستمبر تک ملتوی کر دی گئی

ایک درخواست گزار عبدالقیوم صدیقی نے درخواست واپس لے لی ، جسٹس اعجاز الاحسن نے درخواست گزار سے استفسار کیا کہ آپ درخواست واپس لینا چاہتے ہیں؟ عبدالقیوم صدیقی نے کہا کہ گزشتہ ہفتے عدالتی تاریخ میں جو کچھ ہوا اسکی بنیاد پر درخواست واپس لیتا ہوں .جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ اگر آپ عدالتی کارروائی کا حصہ بننا نہیں چاہتے تو یہ آپ کی صوابدید ہے، عدالت آرٹیکل 184/3 کے تحت مقدمے کی کارروائی کو آگے بڑھائے گی سپریم کورٹ نے ڈی جی ایف آئی اے کو ریکارڈ سمیت آئندہ سماعت پر طلب کر لیا سپریم کورٹ نے آئی جی اسلام آباد اور ایڈووکیٹ جنرل کو بھی نوٹسزجاری کر دیئے سپریم کورٹ نے صحافیوں سے متعلقہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں زیر التوا کیسز کی فائلیں بھی منگوا لیں چیئرمین پیمرا اور اٹارنی جنرل کو بھی ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا گیا سپریم کورٹ نے تمام ایڈووکیٹ جنرلز کو بھی طلب کر لیا

جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ صحافیوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے سپریم کورٹ مداخلت کریگی، جسٹس منیب اختر نے کہا کہ آئین پاکستان میڈیا کو آزادی فراہم کرتا ہے آزادی صحافت کا ذکر تو بھارتی اور امریکی آئین میں بھی نہیں،کوئی قانون آرٹیکل 19 کے متضاد ہوا تو کالعدم قرار دیدیں گے، جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ تنخواہوں اور چھانٹیوں کے معاملے پر بھی عدالت صحافیوں کیساتھ کھڑی رہی، جسٹس قاضی امین نے کہا کہ بطور جج ہم سیاست نہیں کر سکتے، صحافیوں کا کام بھی صحافت کرنا ہے سیاست کرنا نہیں،صحافت اور آزادی اظہار رائے تہذیب کے دائرے میں ہونا چاہیے،ججز تاریخ کے ہاتھوں میں ہیں چند افراد کے نہیں،

عبدالقیوم صدیقی، اسد طور اور عامر میر نے درخواستیں واپس لے لیں ، جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ عدالت نے خود کو مطمئن کرنا ہے کہ بنیادی حقوق کی خلاف ورزی تو نہیں ہو رہی، جسٹس منیب اختر نے کہا کہ کمرہ عدالت خالی بھی ہوا تو سماعت کرینگے، جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ میڈیا قوم کا ضمیر اور آواز ہے،عدالت نے مزید سماعت 15 ستمبر تک ملتوی کر دی

ریلوے کو ہم نے تباہ کیا 6 ماہ سے پہلے جو ریلوے میں ہورہا اس کا میں ذمہ دار نہیں ہوں : وزیر ریلوے

ریلوے کا خسارہ کب تک ختم ہو گیا؟ِ اعظم سواتی پھر تسلیاں دینے لگے

ججز کے خلاف ریفرنس، سپریم کورٹ باراحتجاج کے معاملہ پر تقسیم

حکومت نے سپریم کورٹ‌ کے سینئر جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کر دیا

حکومت نے یہ کام کیا تو وکلاء 2007 سے بھی بڑی تحریک چلائیں گے،وکلا کی دھمکی

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ بھی میدان میں‌ آگئے، ریفرنس کی خبروں‌ پر صدرمملکت کوخط لکھ کر اہم مطالبہ کر دیا

سپریم کورٹ میں گن اینڈ کنٹری کلب کیس کی سماعت، عدالت نے دیا حکومت کو بڑا جھٹکا

صحافیوں کے خلاف کچھ ہوا تو سپریم کورٹ دیوار بن جائے گی، سپریم کورٹ

Leave a reply