fbpx

صحافیوں کو ہراساں کرنے کیخلاف ازخود نوٹس کیس،سپریم کورٹ کا بڑا حکم

صحافیوں کو ہراساں کرنے کیخلاف ازخود نوٹس کیس،سپریم کورٹ کا بڑا حکم

سپریم کورٹ میں او جی ڈی سی ایل کے ملازم کی نوکری پر بحالی کی اپیل مسترد کر دی گئی

عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ملازمین کی بحالی کا قانون 2010 کالعدم ہوچکا ہے،کالعدم قرار دیئے گئے قانون کے تحت کسی کو بحال نہیں کر سکتے،چیف جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ برطرف ملازمین کے کیس میں جو ہوا وہ سب کو پتہ ہے، لاکھوں لوگ 20،20 سال کی تنخواہ لیکر چلتے بنے،لاکھوں میں سے 18 ہزار ملازمین احتجاج کر رہے ہیں،وکیل درخواست گزار نے عدالت میں کہا کہ لوگ عدالتی فیصلے سے بری طرح متاثر ہو رہے ہیں،

چیف جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ درخواست گزار کو تو او جی ڈی سی ایل بورڈ نے ہی بحال نہیں کیا تھا،عدالتی فیصلے کیخلاف نظرثانی درخواستیں دائر ہوئی ہیں،بہتر ہوگا درخواست گزار بھی سب کیساتھ نظرثانی ہی دائر کرے،

قبل ازین سپریم کورٹ میں صحافیوں کو ہراساں کرنے کیخلاف ازخود نوٹس کیس کی سماعت ہوئی،سپریم کورٹ نے 13 ستمبر کی سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری کر دیا ،عدالت نے ڈی جی ایف آئی اے،چیئرمین پیمرا اور آئی جی اسلام آباد سے رپورٹ طلب کر لی،تحریری حکمنامہ میں کہا گیا کہ صوبائی ایڈووکیٹ جنرلز صحافیوں پر تشدد اور ہراسگی کے واقعات کی رپورٹ جمع کرائیں،ڈی جی ایف آئی اے بھی ایک سال میں صحافیوں پر مقدمات اور تحقیقات کی رپورٹ پیش کریں اٹارنی جنرل اور دیگر لا افسران پیمرا آرڈیننس کے سیکشن 27 سے متعلق معاونت کریں کیا پیمرا آرڈیننس کا سیکشن 27 آئین کے آرٹیکل 19 کے مطابق ہے یا نہیں؟ ڈی جی ایف آئی اے، چیئرمین پیمرا اور آئی جی اسلام آباد آئندہ سماعت پر ذاتی حثیت میں پیش ہوں، کیس کی سماعت 14 اکتوبر تک ملتوی کی جاتی ہے،

قبل ازیں سپریم کورٹ میں 25ویں آئینی ترمیم کے خلاف دائر درخواستوں پر سماعت ہوئی ،جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ کیس کی سماعت 3 رکنی بینچ کرے گا،کیس کے وکیل وسیم سجاد بھی موجود نہیں، وکیل خواجہ حارث نے کہا کہ کیس میں فاٹا کے لوگ براہ راست متاثر ہیں ، جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ کام کا بوجھ ہونے کے باوجود بہتری کی کوشش کر رہے ہیں کیس کو نومبر میں3رکنی بینچ کے سامنے مقرر کیا جائے سپریم کورٹ نے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردی

@MumtaazAwan

مندر کی تعمیر کے خلاف مزید دو درخواستیں، عدالت نے فیصلہ سنا دیا

تاریخی ہندو مندر مسماری کا معاملہ،ن لیگ اور جمعیت علماء اسلام کے رہنماؤں پر مقدمہ درج،گرفتاریاں شروع

مندر جلائے جانے کے واقعے میں فرائض سے غفلت برتنے والے پولیس اہلکاروں کو ملی سزا

اقلیتوں کے حقوق،سپریم کورٹ نے اہم شخصیت کو طلب کر لیا

وزیراعظم کی اسلام آباد میں مندر کی تعمیر کے حوالے سے فنڈز جاری کرنے کی ہدایت

اگر یہ مندر ہوتا ۔۔۔ لیکن یہ تو مسجد ہے ، تحریر: محمد عاصم حفیظ

مندر گرا دیا اگر مسجد گرا دی جاتی تو کیا ردعمل سامنے آتا؟ چیف جسٹس کا بڑا حکم

آپ سپریم کورٹ میں کھڑے ہو کر ایسی بات نہیں کر سکتے،چیف جسٹس

لوگوں نے حج کا پیسہ بھی زلزلہ متاثرین کو دیا تھا،205 ارب روپے کہاں خرچ ہوئے؟ سپریم کورٹ

Facebook Notice for EU! You need to login to view and post FB Comments!