"کوئی مرتا ہے تومرجائےہمیں فیسیں چاہیں”صاحبہ افضل کی دکھ بھری کہانی پرعوام الناس کاردعمل آنا شروع ہوگیا

0
26

لاہور:”کوئی مرتا ہے تومرجائےہمیں فیسیں چاہیں”صاحبہ افضل کی دکھ بھری کہانی پرعوام الناس کاردعمل آنا شروع ہوگیا،اطلاعات کے مطابق معروف فنکارافضل خان المعروف "ریمبو” کی اہلیہ محترمہ معروف فنکارہ صاحبہ افضل خان نے سوشل میڈیا پرآکرمعاشرے کی بے حسی کا جس انداز سے اظہارافسوس کیا ہے اس پرملک بھرسے سخت ردعمل آنا شروع ہوگیا ہے

اس حوالے سے معروف اداکارہ حنافاروق کہتی ہیں‌کہ صاحبہ آپ نے سچ فرمایا ہمارے معاشرے میں جس طرح بے حسی بڑھتی جارہی ہے یہ بہت خطرناک صورت حال اختیارکرگئی ہے

وہ کہتی ہیں‌کہ واقعی پرائیویٹ تعلیمی اداروں کوبس فیس چاہیے ان کوطالب علم کی ز ندگی ، صحت اوراس کے معاشی مسائل سے کوئی سروکار نہیں‌

روشنی ملک کہتی ہیں‌ کہ ہاں واقعی یہی صورت حال ہے ایک طرف ملک میں کرونا سے قیمتیں جانیں جارہی ہیں تودوسری طرف پرائیویٹ تعیلی ادارے بھاری فیسوں کا پیغام دے کرجانیں لے رہیں ، ہمیں اس کلچر کے خلاف آوازاٹھانا ہوگی

ایک اورسوشل ایکٹوسٹ اقرافرازکہتی ہیں‌کہ واقعی یہ مقام افسوس ہے ، جس طرح پرائیویٹ تعلیمی ادارے تعلیم کے نام پرلوٹ مارکررہے ہیں اس کی مثال نہیں ملتی

عمارہ سلمان نامی صارف کہتی ہیں کہ صاحبہ نے بڑی ہمت کرکے آج اس مافیا کوبے نقاب کیا ہے جوتعلیمی کے نام پروالدین کولوٹ رہا ہے ، ہمیں‌ملکراس کے خلاف بندھ باندھنا چاہیے

ایک اورصارف سعدیہ خاتون کہتی ہیں کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ ایک طرف کروناکی وجہ سے تباہی پھیل رہی ہے تودوسری طرف پرائیویٹ تعلیمی ادارے تعلیم کے نام پر جوگھنونا کھیل کھیل رہے ہیں‌اس نے والدین کا سکون چھین لیا ہے ، بھاری فیسیں ان کا مقصدحیات ہے ہمیں صاحبہ کے ساتھ مل کرآوازبلند کرنا ہوگی

پری حنا نامی صارف کہتی ہیں کہ صاحبہ نے جوحقیقت بیان کی ہے اس میں کوئی شک نہیں‌پرائیویٹ تعلیمی ادارے تعلیم کے نام پربھاری فیسیں لینے کے لیے کرونا وائرس کی تباہ کاریوں کے باوجود بچوں کواس کا شکارکرنے کے لیے مجبورہیں‌

مدیحہ خرم کہتی ہیں کہ ایک طرف کرونا وائرس قیمتی جانیں لے رہا ہے تودوسری طرف پرائیویٹ تعلیمی اداروں کو پرواہ ہیں نہیں‌ بچے مرتے ہیں تو مرجائیں لیکن ان کو تو فیسیں‌چاہیں

مہراسلم کہتے ہیں پرائیویٹ تعلیمی اداروں کو بس فیسیں ہی چاہیں ان کوبچوں کی زندگیوں سے کوئی سروکارنہیں‌

Leave a reply