اداکارہ صاحبہ جو کہ جان ریمبو کی اہلیہ ہیں، دونوں کو ایک شو میں ایک ساتھ مدعو کیا گیا ، دونوں سے مختلف سوالات کئے گئے ، صاحبہ نے کہا کہ شکر ہے کہ ہماری کوئی بیٹی نہیں ہے ، بیٹیوں کے نصیبوں سے ڈر لگتا ہے. اس بیان کے بعد صاحبہ پر شدید تنقید کی گئی ، اداکارہ صاحبہ کہتی ہیں کہ سوشل میڈیا پرمجھ پر نہ صرف تنقید کی گئی بلکہ میری کردار کشی کی گئی اور میرے بیٹیوں کو بددعائیں دی گئیں، میری بات کا غلط مطلب لیا گیا اور کسی نے بھی سمجھنے کی کوشش نہیں کی.
انہوں نے کہا کہ ”بیٹیوں کے بغیر تو گھر نامکمل ہوتا ہے” یہ بات بھی میںنے اور ریمبو نے انٹرویو میں کہی تھی لیکن اس بات کو نظر انداز کر دیا گیا اور میری ایک بات کو پکڑ کر مجھے اور میرے بچوں کو بددعائیں دی گئیں ، انہوں نے کہا کہ مجھے بہت افسوس ہوا ہے اور یقینا آئندہ ایسی کوئی بات منہ سے نکالنے سے پہلے سو بار سوچوںگی، یاد رہے کہ صاحبہ نے بیٹیوں کا ان کے گھر نہ ہونے کی بات اس لئے کہی تھی کیونکہ ان کو لگتا ہے کہ بیٹیاں اگر تکلیف میں ہوں تو نہیں دیکھی جاتی.