ساہیوال:میٹرو پولیٹن کارپوریشن کاعملہ وحشی ہوگیا، شہریوں کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا

0
15

ساہیوال:ساہیوال:میٹرو پولیٹن کارپوریشن کاعملہ وحشی ہوگیا، شہریوں کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا ،اطلاعات کے مطابق ساہیوال میں میٹرو پولیٹن کارپوریشن کے عملے نے شہری کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا ،بیچ بچاؤ کے لئے آنے والے شہریوں پر بھی تشدد کیا ، سی ٹی وی فوٹیج میڈیا کو موصول ہوگئی

باغی ٹی وی کے مطابق ساہیوال میں میٹرو پولیٹن کارپوریشن کا عملہ پاکپتن روڈ پر صفائی میں مصروف تھا کہ پیچھے سے آنے والے موٹر سائیکل سوار ان سے ٹکرا گئے جس پر میٹرو پولیٹن کارپوریشن کا عملہ طیش میں آگیا اور انہیں تشدد کا نشانہ بنایا

ذرائع کے مطابق بیچ بچاؤ کروانے شہری آئے تو عملہ نے انہیں بھی تشدد کا نشانہ بنایا اور الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے کے مصداق تھانہ غلہ منڈی میں مقدمہ بھی درج کروادیا اور آج سرکاری مشینری کو پاکپتن چوک میں جی ٹی روڈ بلاک کرکے احتجاج بھی کردیا جس سے چار گھنٹوں تک ملتان ،لاہور روڈ بند رہا اور شہریوں و مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا

ذرائع کے مطابق واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آنے پر سارا ڈرامہ چوپٹ ہوگیا جس میں میٹرو پولیٹن کارپوریشن کے عملہ کو شہریوں پر تشدد کرتے ہوئے اور شہریوں کو جان بچانے کے لئے بھاگتے ہوئے واضح دیکھا جا سکتا ہے جبکہ اس بارے میں پولیس کا کہنا ہے قانون کے مطابق کارروائی کررہے ہیں

Leave a reply