ساہیوال:پولیس خود ہی انصاف کی راہ میں رکاوٹ بننے لگی

0
36

ساہیوال:ڈاکوؤں کے ہاتھوں لٹنے والا دیہاتی پولیس کے ہاتھوں دھکے کھانے پر مجبور،لاکھوں روپے جمع پونجی لٹوانے کے بعد انصاف کے لیے دربدر،
تفصیلات کے مطابق تھانہ ڈیرہ رحیم کی حدود میں واقع ساہیوال کے نواحی گاؤں 187/9L کے رہائشی محمد نوید کے گھر پر گیارہ کس نامعلوم نقاب پوش مسلح افراد نے دھاوا بول دیا اور اسلحہ کے زور پر اہل خانہ کو یرغمال بناکر نو تولے سونا،دو عدد موٹرسائیکلز،دو آئی فون،ایل سی ڈی،کلائی گھڑیاں،اور چار لاکھ 33ہزار آٹھ سو روپے نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے،نقدی کے علاوہ لوٹے جانے والے سامان کی مالیت بارہ لاکھ روپے سے زائد بتائی جاتی ہے،اپنی زندگی کی کل جمع پونجی سے ہاتھ دھو بیٹھنے والے شخص کو واردات کا مقدمہ درج کروانے میں ہی کئی دن گزر گئے،متعلقہ ایس ایچ او نے متائثرہ شخص کی ایک نہ سنی اور اسے ٹرخاتے رہے،آخرکار اندراج مقدمہ کے لیے ایس پی انویسٹیگیشن کو مداخلت اور حکم جاری کرنا پڑا،جس پر بادل نخواستہ مقدمہ تو درج کرلیا گیا لیکن پولیس نے مجرموں کو پکڑنے کی بجائے الٹا مدعی پر ہی دباؤ ڈالنا شروع کردیا اور اسے حیلے بہانوں سے تھانے بلا کر تنگ کیا جانے لگا،متائثرہ شخص نے آر پی او ساہیوال اور آئی جی پنجاب سے انصاف کی فراہمی کی اپیل کی ہے،واضح رہے کہ متعلقہ تھانے کے ایس ایچ او انسپکٹر قاضی عبدالباسط سائلین کو خوار کرنے اور زیر دباؤ لانے کے حوالے سے پہلے بھی کافی مشہور ہیں

Leave a reply