ساہیوال:ورلڈ کپ کے دوران شرفاء پریشان،مگر کیسے؟؟

ساییوال(نمائندہ باغی ٹی وی)ورلڈ کپ کے میچوں پر سرعام جوا اور مے نوشی جاری،پولیس خاموش تماشائی،منع کرنے پرجواری شرفا کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے لگے،
تفصیلات کے مطابق حالیہ جاری ورلڈ کپ کے میچوں پر ساہیوال شہر کے مختلف علاقوں،گجراحاطہ،عیسی نگری،مزدور پلی،بوہڑوالا چوک،محلہ فرید گنج،بابے والا چوک،دھوبی محلہ،غلہ منڈی،ڈسپنسری روڈ،عنایت الہی کالونی،جہاز گراؤنڈ،بھٹونگر،کوٹ خادم علی شاہ،فرید ٹاؤن میں سرعام جوا جاری ہے،شراب کے نشے میں دھت جواری دن رات جوئے بازی کی محافل گرم کیے ہوئے ہیں،شور شرابہ اور غل غپاڑہ بھی روزمرہ کا معمول بن چکا ہے،جبکہ ہار جیت کے تنازعہ پر لڑائی جھگڑے اور گالم گلوچ کے شور سے شرفاء کی زندگیاں اجیرن اور سکون برباد ہوچکا ہے،صرف یہی نہیں بلکہ سمجھانے اور منع کرنے پر جوا مافیا کی طرف سے شرفاء اور اہل علاقہ کو سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دی جارہی ہیں ذرائع کے مطابق جوا مافیا کو بعض مقامی سیاسی افراد کی سرپرستی و حمایت حاصل ہے،حیرت کی بات یہ ہے کہ پولیس اس سارے معاملے پر خاموش تماشائی کا کردار ادا کرتے ہوئے کسی بڑے سانحے کی منتظر ہے،ساہیوال شہر کے علاوہ نواحی قصبہ جات،کمیر ہڑپہ اور دیگر اڈوں پر بھی جوئے بازی کی یہی صورتحال نظر آتی ہے،اہل علاقہ نے آر پی او،ڈی پی او اور دیگر متعلقہ حکام سے بگڑتی ہوئی صورتحال کا نوٹس لیکر جوئے جیسے قبیح عمل کے مرتکبین اور ان کی پشت پناہی کرنے والے سیاسی رہنماؤں کے خلاف سخت کاروائی کی اپیل کی ہے،