صفائی ستھرائی اور شہریوں کی سہولیات کے لئے حکومتی مشینری کی نگرانی جاری

lahore eid

وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کی عید الاضحی پر صفائی ستھرائی اور شہریوں کی سہولیات کے لئے حکومتی مشینری کی نگرانی جاری ہے

پنجاب میں پہلی بار سیف سٹی کیمروں کے ذریعے صفائی ستھرائی کی نگرانی جاری ہے،لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی لاہور میں صفائی کے انتظامات کی نگرانی کر رہی ہے ،لاہور، فیصل آباد، گوجرانوالہ، نارووال، سیالکوٹ، جہلم سمیت صوبے بھر میں الائیشیں اٹھانے کے لئے عملہ متحرک ہے،تحصیل اور یونین کونسلوں کی سطح پر صفائی کے انتظامات کو یقینی بنایا گیا، افسران اور عملہ مسلسل متحرک ہیں،پہلی بار پورے پنجاب میں 32 لاکھ خصوصی تھیلوں کی تقسیم ، ‘نو پلاسٹک’ مہم کا سلسلسہ بھی ساتھ ساتھ جاری ہے،حکومت کے فراہم کردہ تھیلوں میں عوام قربانی کا گوشت تقسیم کر رہے ہیں ،پنجاب حکومت نے مرکزی اور شہروں میں اضلاع کی سطح پر خصوصی کنٹرول قائم کئے جو صفائی کے عمل کی مسلسل نگرانی کررہے ہیں ،آلائشوں کو ٹھکانے لگانے کے لئے گڑھے کھودنے کا کام بھی ساتھ ساتھ جاری ہے،مساجد، عید گاہوں اور امام بارگاہوں کے علاوہ سڑکوں ، چوراہوں اور گلیوں کی صفائی کے اقدامات بھی کئے گئے ،عید الضحی پرعوام اور جانور فروخت کرنے والوں اورمویشیوں کے لئے منڈیوں میں دھوپ سے بچاﺅ کے لئے شیڈز تعمیر کئے گئے ،مویشی منڈیوں میں ڈاکٹرز کی فراہمی اور پانی سمیت دیگر ضروری سہولیات بھی فراہم کی گئیں ،تعطیلات کے دوران نہروں پرتفریح کے لئے آئے عوام کی جان کی حفاظت کے لئے لائف گارڈز بھی تعینات کئے گئے ہیں

دوسری جانب عیدِ قربان کے پہلے ہی دن لاہور کے متعدد علاقوں میں آلائشوں کے انبار لگ گئے ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے آلائشوں کو فوری ٹھکانے لگانے کی ہدایات ہوا میں اڑا دی گئی ہیں، لاہور ویسٹ منیجمنٹ کے زیرو ویسٹ کے دعوے دھرے رہ گئے۔ ہربنس پورہ، شاد باغ اور بادامی باغ کے علاقے آلائشوں سے زیادہ متاثر ہیں،راجگڑھ، ساندہ ،فتح گڑھ اور ملحقہ علاقوں میں بھی پڑی آلائشوں سے تعفن پھیلنے لگا ہے، سڑک کنارے رکھے کوڑے دان بھی بھرے ہوئے ہیں،آلائشیں اٹھانے والی گاڑیاں اور ایل ڈبلیو ایم سی کے اہلکار بھی سڑکوں سے غائب ہیں،البتہ چند علاقوں میں کام جاری ہے اور تصاویر اعلیٰ حکام کو بھجوا کر سب او کے کی رپورٹ دی جا رہی ہے.

Comments are closed.