
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے کہا ہے کہ خبریں بڑی آ رہی ہیں، کچھ یہاں ہیں کچھ امریکہ کی ہے،کیلیفورنیا آگ بارے بھی عجیب چیز پتہ چلی ہے،کسی اگلے وی لاگ میں بتاؤں گا کہ آگ کے حوالے سے کیا کیا ہو رہا
مبشر لقمان آفییشل یوٹیوب چینل پر اپنے وی لاگ میں مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ سیف علی خان کیس میں چیزیں سامنے نہیں آ رہیں، کرینہ کپور کے خاوند سیف پر کسی نے گھر آ کر چھری کے وار کر کے زخمی کر دیا اور وہ ممبئی کے ہسپتال میں ہیں، ڈاکٹر نے کہا کہ سیف علی خان کی کمر میں اگر دو ملی میٹر اور آگے چاقو لگ جاتا تو وہ مفلوج ہو جاتے، اللہ تعالیٰ ان کو صحت دے،لیکن یہ اوپن شٹ کیس نہیں ہے، انجری کا بھی اور ڈکیتی کا بھی،
مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ میں نے جب پہلے ویڈیو کی تو مجھے انڈیا سے جاننے والوں کے بڑے میسج آئے کہ یہ کیا کہا، ملزم تو پکڑا گیا، میں نے کہا اگر اقبال جرم کر لے تو دوبارہ کنفرم کر دینا، اب تین دن بعد پتہ چل رہا کہ جو پکڑا تھا وہ ملزم نہیں تھا، انڈین میڈیا ایک بندے کی تصویر دکھا رہا اس نے مفلر لپیٹا ہوا منہ پر،ننگے پیر سیڑھیاں چڑھ رہا تا کہ آواز نہ آئے اور وہ جب واپس اتر رہا ہے تو اس کا مفلر اتر رہا ہے، جوتے پہنے ہوئے بیگ بھی پہنا ہوا، سمجھ میں یہ آتا ہے کہ وہ جلدی میں منہ پر مفلر لگانا بھول گیا، جوتے اسکے بیگ میں ہوں گے وہ اس نے بھاگتے وقت پہن لئے، ممبئی پولیس کی تعریف کرتے رہتے ہیں ، کہ کیس حل کر لے گی، ایک آدمی جس کی تصویر بھی نظر آ گئی اس کا ڈیٹا بیس میں نام پتہ سامنے آنا چاہئے،اور وہ اسکو ڈھونڈ لیں گے لیکن ابھی تک پولیس کا یہ حال ہے وہ ملزم کا نام نہیں معلوم کر سکی،جو تصویر سامنے آ رہی وہ بھی کنفرم نہیں کہ آیا وہی ہے یا کوئی اور، اب یہ پتہ چلا ہے کہ بلڈنگ کی سیکورٹی بہت کمزور،ناکارہ ہے، گارڈ روم تک انٹرکام تک نہیں ہے، کہ اوپر سے پوچھ لیں کہ کوئی ملنے آیا ہے،وہ بھی نہیں ہے،باقی سیکورٹی کا اندازہ لگا لیں کیا ہو گا، وہ آدمی بلڈنگ کی پچھلی طرف سے آیا تو وہ تاریں کاٹ کر اوپر آیا،اندر گیا، باتھ روم میں چھپا ہوا تھا بچے کے باتھ روم میں ، اسکے بعد نرس نے اس کو دیکھا اور سو گئی، نرس پھر اٹھی تو اسکو سایہ نظر آیا وہ پوچھتی کہ کون ہو، تو وہ کہتا کہ چپ رہو، نرس شور مچاتی ہے تو وہ اس پر حملہ کرتا ہے یہ لمبی کہانی ہے.
مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ ایک چینل پر ایف آئی آر دکھا رہے تھے، مجھے ہندی نہیں پڑنی آتی لیکن میں نے سنا کہ جس وقت یہ ہوا اس وقت کرینہ اور سیف اس وقت گھر کے اندر موجود تھے، تیمور بھی گھر کے اندر موجود تھا اور دیگر نوکر بھی،باقی میڈیا کہتا ہے کہ کرینہ بہنوں، دوستوں کے ساتھ تھی اور پارٹی کر رہی تھی،تھوڑی دیر کے بعد انکی فوٹیج آتی ہے کرینہ کی، وہ لگتا نہیں ہے کہ وہ پارٹی سے آ رہی ہیں، ایسے لگتا ہے کہ سونے کے کپڑے جو انسان نے پہنے ہوتے وہ پہنے ہوئے، گھر میں5 گاڑیاں کھڑی تھیں لیکن سیف کو رکشے پر منتقل کیا گیا، الیکٹرک کار ڈرائیو کرنے کا بیٹے کو پتہ نہیں تھا،22 سال کا لڑکا ہو کر گھر کی گاڑی نہیں چلا سکتا، ایسا کیوں ہوا، سیف علی کے لئے رکشے کو روکا گیا اس کا بھی انٹرویو بھی آ گیا،سیف علی کا چھ سالہ بیٹا تیمور اپنے باپ کو ہسپتال لےکر گیا، کمال نہیں ہے،کہ ملزم گیا تو سب سو رہے تھے، ہاتھا پائی ہوئی،گالم گلوچ ہوا، چھریوں سے نرس کو زخمی کیا سب سو رہے تھے، دوسری میڈ پر حملہ ہوا، پھر سیف علی سے کروڑ روپیہ ڈیمانڈ کیا، سارے سو رہے تھے، پھر اس نے سیف پر حملہ کیا اور سات گھاؤ لگا دیئے،چھری مڑ کر ٹوٹ بھی گئی اور یہ سارے سو رہے تھے، سیف کو خون میں لت پت، چھ سالہ بچے نیچے لے کر آتا ہے، گھر میں 5 گاڑیاں، ڈرائیور کوئی نہیں، گھر میں چوکیدار ہیں، نوکرانیاں ہیں لیکن کسی نے سیف کو سہارا دے کر آٹو میں نہیں بٹھایا، رکشے والے نے کہا کہ یہ تھا اور اس کے ساتھ بچہ تھا، جب ہسپتال پہنچا تو اس وقت اس نے کہا کہ میں سیف علی خان ہوں،ڈاکٹر نے بھی یہی رپورٹ کیا کہ چھوٹا بیٹا تیمور باپ کو لے کر آیا،یہ کون لوگ ہیں کہ کوئی گھر والا نہیں آ رہا، بڑا بیٹا، نوکر،ملازمائیں نہیں آ رہیں،گارڈز نہیں آ رہے،کوئی بھی اس کے ساتھ نہیں آیا،اگلے دن کی فوٹیج آتی ہے کہ کرینہ ہسپتال گئیں اور وہ پوری طرح تیار ہو کر گئیں جیسے کوئی شو ہو،پھر کچھ اور لوگ آتے اور وہ چند چند منٹ رکتے ہیں اور چلے جاتے ہیں، بیوی کو وہیں کھڑے ہونا چاہئے تھا بہن کو بھی لیکن کوئی نہ رکا.
مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ میڈ کے نام سے ایف آئی آر ہے،اور اب اسی کو پولیس نے حراست میں لے لیا ہے، پولیس نے دس اور سی بی آئی نے بھی دس ٹیمیں تشکیل دی ہیں،یعنی 20 تحقیقاتی ٹیمیں ملزم کو ڈھونڈ رہی لیکن وہ ان کو نہیں مل رہا، وہ کہ رہے کہ اس نے کپڑے اور رکھے ہوئے تھے اور بدلی کر لئے،…رکیں…سمجھ آ رہی آپ کو کچھ…سو کروڑ کا سیف نے یہ اپارٹمنٹ لیا، سو کروڑ کا مطلب پاکستانی تین سو کروڑ ہو گیا……نئی بلڈنگ ہے، سیکورٹی نہیں ہے، گارڈز کو ہوش نہیں ہے،نئی بلڈنگ میں کوئی آمدورفت کا چیک نہیں ہے، نئی بلڈنگ میں یہ ہی انکو پتہ نہیں چل رہا کہ اندر کیسے گیا اور باہر کیسے آیا،ملزم نے اگر کچھ لینا ہوتا تو بچے تک پہنچ گیا ہوتا تو اسکو یرغمال بنا لیتا لیکن اس نے نہیں کیا،وہ نکلتا ہے تو دروازے سے، دروازہ بھی کھل گیا، کیا اندر کا لاک ہے صرف؟ سیف کا گھر ہے دو تالے نہیں ہیں جس پر اس کے فنگر پرنٹ آئے ہوں، کوئی فرانزک ثبوت، کوئی تو چیز اس نے وہاں چھوڑی ہو گی، اتنا تو پکا نہیں ہو سکتا کہ کچھ نہ چھوڑے،
ملزم نے قیمتی سامان کو ہاتھ تک نہ لگایا،سیف پر حملہ،کرینہ کا بیان ریکارڈ
سیف علی خان حملہ،ملزم نے کپڑے بدلے،ننگے پاؤں آیا،جوتے پہن کر گیا
سیف علی خان حملہ،20 تحقیقاتی ٹیمیں،50 گھنٹے گزر گئے،ملزم گرفتار نہ ہو سکا
سیف علی خان پر حملے کے بعد شاہد کپور کا ردعمل
سیف علی خان کو سابقہ اہلیہ نے دی تھیں نیند کی گولیاں
خاموش رہو، حملہ آور نے سیف علی خان کے ملازمین کو دھمکی دی
سیف علی خان پر حملہ،مشتبہ شخص گرفتار
سیف علی خان برطانیہ جانے کے خواہشمند،انڈرورلڈ سے تعلق
سیف علی خان پر حملہ،مودی کے حامی شاعر کی”تیمور”پر تنقید ،مذہبی انتہاپسندی کا عنصر
سیف علی خان کے گھر میں گھسنے والے نے ایک کروڑ مانگا،نرس کا انکشاف
سیف علی خان زخمی،سارہ،ابراہیم پہنچے ہسپتال ،حملہ بالی وڈ کے لیے ایک سنگین انتباہ قرار
کئی سالوں سے سیکورٹی بڑھانے کی درخواست کر رہی تھی،سیف کی پڑوسی اداکارہ
زخمی سیف علی خان کو بیٹے نے رکشے میں ہسپتال منتقل کیا
بالی وڈ اداکار سیف علی خان کے گھر میں ڈکیتی کی کوشش، سیف علی خان زخمی