سیف علی خان ہسپتال سے گھر منتقل،تصویر بھی سامنے آ گئی

saif

بالی ووڈ کے معروف اداکار سیف علی خان کو آج ممبئی کے لیلاوتی اسپتال سے چھٹی مل گئی اور وہ بخیر و عافیت اپنے گھر واپس پہنچ گئے۔

یہ واقعہ 16 جنوری کی صبح پیش آیا تھا جب ان پر قاتلانہ حملہ کیا گیا تھا۔ چاقو کے حملے میں سیف علی خان شدید زخمی ہوئے تھے اور انہیں فوراً اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ اب چھٹے دن ڈاکٹروں نے ان کی حالت میں بہتری کو دیکھتے ہوئے انہیں اسپتال سے چھٹی دے دی۔آج صبح ڈاکٹروں نے سیف علی خان کی صحت کے بارے میں اپنی رپورٹ جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ اب مکمل طور پر صحتیاب ہو چکے ہیں اور انہیں اسپتال سے گھر جانے کی اجازت دی جا سکتی ہے۔ اس کے بعد سیف علی خان کو گھر لے جانے کی تیاریاں شروع کر دی گئیں۔ کرینہ کپور، جو سیف علی خان کے ساتھ اسپتال میں موجود تھیں، نے انہیں سخت سیکیورٹی کے درمیان ان کے رہائش گاہ تک پہنچایا۔سیف علی خان کی رہائش گاہ پر سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے اور چند اہم مقامات پر سی سی ٹی وی کیمرے بھی نصب کیے گئے ہیں تاکہ ان کی حفاظت یقینی بنائی جا سکے۔

واضح رہے کہ 16 جنوری کی صبح سیف علی خان پر ایک حملہ آور نے چاقو سے کئی حملے کیے تھے، جس کے نتیجے میں وہ بری طرح زخمی ہو گئے تھے۔ ان کی گردن اور ریڑھ کی ہڈی میں سنگین چوٹیں آئی تھیں۔ سیف علی خان کو فوری طور پر لیلاوتی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کا آپریشن کیا گیا۔ ڈاکٹروں کے مطابق حملے میں سیف کو ریڑھ کی ہڈی کے علاوہ تین مقامات پر شدید چوٹیں آئی تھیں، جن میں سے دو زخم ان کے ہاتھ پر تھے اور ایک گردن کی دائیں طرف۔

سرجری کے دوران ڈاکٹروں نے سیف علی خان کی ریڑھ کی ہڈی میں پھنسی ہوئی نکیلی چیز کو نکال لیا، جسے چاقو کے اگلے حصے کے طور پر شناخت کیا گیا۔ آپریشن کے بعد سیف علی خان کو 17 جنوری کو آئی سی یو میں منتقل کیا گیا تھا اور ان کی حالت میں بتدریج بہتری آنے کے بعد انہیں نارمل وارڈ میں منتقل کیا گیا تھا۔

میرے صوبے کے تو بارڈر کھلے،دہشتگردی کا کون ذمہ دار ہے،جسٹس مسرت ہلالی

کابینہ اجلاس،پاکستان میں موجود غیر ملکی پائلٹس کے لائسنس کی دو سال کیلئے توثیق

Comments are closed.