
اداکارہ صائمہ بٹ اور تیفور علی خان نے ھال ہی میں عائشہ جہانزیب کے پروگرام میں شرکت کی وہاں ان دونوں سے مختلف سوالات ہوئے ، میزبان نے اس سے سوال کیا کہ اگر آپ صدف کنول ہوتی تو کیا کرتی صائمہ بٹ نے کہا کہ میں اداکاری نہ کرتی جبکہ تیفور علی خان نے کہا کہ صدف کنول کو آئٹم نمبر نہیںکرنا چاہیے. ایک اور سوال ہوا تو صائمہ بٹ نے کہا کہ اگر میں ہمایوں سعید ہوتی تو مہوش حیات کو اگلی فلم میں نہ لیتی، ان کی ہر فلم میں وہ ہوتی ہے، تیفور سے پوچھا گیا کہ اگر آپ ہمایوں سعید ہوتے تو وہ کیا چیز ہے جو وہ کرتے ہیں آپ نہ کرتے، تو انہوں نے
کہا کہ میں وہ سب کرتا جو ہمایوں سعید کرتے ہیں، انہوں نے کہا کہ میں نے ہمایوں سعید کے ساتھ کام نہیں کیا لیکن ان کے ساتھ سفر ضرور کیا ہے ، میں سمجھتاہوں کہ ہمایوں سعید جتنا باصلاحیت اس پوری انڈسٹری میںکوئی نہیں ہے. تیفور علی خان سے یہ بھی سوال ہوا کہ ایک دن کے لئے فہد مصطفی ہوتے تو کیا نہ کرتے جو وہ کرتے ہیںتو انہوں نے کہا کہ میں جیتو پاکستان نہ کرتا، صائمہ بٹ سے سوال ہوا کہ آپ اگر ماہرہ خان ہوتی تو کیا نہ کرتی جو وہ کرتی ہیں تو اداکارہ نے کہا کہ میں سیگریٹ نہ پیتی جبکہ تیفور علی خان نے کہا کہ میں تو سیگریٹ پیتا.