سینئر اداکارہ صائمہ نے اپنے ایک انٹرویو میںکہا ہے کہ مجھے لوگوں میں بہت زیادہ گھلنا ملنا پسند نہیں ہے. میں کام کرنے کے بعد گھر جانا پسند کرتی ہوں ، گھر رہنا پسند کرتی ہوں، مجھے ایوارڈز شوز ہوں یا شوبز کی دیگر تقریبات میںان میںجانا پسند نہیں ہے، میں سمجھتی ہوں کہ یہی ٹائم میں اپنی فیملی کو کیوں نہ دوں، انہوں نے کہاکہ میںنے اپنی زندگی کا ایک اصول بنا رکھا ہے کہ نہ کسی کے خلاف بولنا ہے نہ سننا ہے. کوئی میرے خلاف کیا بولتا ہے یہ اسکا مسئلہ ہے میرانہیں . انہوں نے کہا کہ میں نے کئی سال تک فلم انڈسٹری میں کام کیا لیکن میری کبھی بھی کسی ہیروئین کے ساتھ لڑائی نہیں ہوئی . لڑائی نہ ہونے کی وجہ یہی رہی کہ میں کسی کے کام میںنہیں بولتی تھی نہ ہی کسی کے کام پر بات کرتی تھی .
انہوں نے کہا کہ ”مجھے لگتا ہے کہ انسان میںاتنی جرائت ہونی چاہیے کہ وہ غلط کو غلط اور صحیح کو صحیح کہہ سکے”. صائمہ نے کہا کہ میری عادت ہے اگر مجھے کوئی پسند نہیں ہے تو میںمنہ پر کہوں گی کبھی پیٹھ پیچھے اسکی برائی نہیںکروں گی . میں نے بہت سارے ایسے لوگ دیکھے ہیںجو منہ پر کچھ ہوتے ہیں اور پیچھے کچھ ہوتے ہیں. صائمہ نے مزید کہا کہ میں نے اپنی زندگی میں بہت سارے معاملات کو اللہ کی پاک ذات پر چھوڑا اور خدا نے میرے حق میں وہ سارے معاملات کئے.