
اداکار صائمہ نور جنہوں نے اسی اور نوے کی دہائی میں پاکستانی فلموں میں اہم کردار ادا کئے ، انہوں نے کئی سال تک فلم بینوں کے دلوں پر راج کیا. صائمہ نور کی گزشتہ برس فلم تیرے باجرے دی راکھی عید الفطر پر ریلیز ہوئی شائقین کو فلم تو زیادہ متاثر نہ کر سکی لیکن صائمہ کو کافی سراہا گیا. صائمہ نور ایک بار پھر اپنے مداحوں کو چھوٹی عید پر تحفہ دینے کےلئے تیار ہیں. جی ہاں صائمہ نور کی فلم قلندر ریلیز ہونے جا رہی ہے. التمش بٹ کی اس فلم میں رومینس اور کامیڈی کا تڑکہ لگایا گیا ہے، گزشتہ روز اسکا ٹریلر بھی جاری کیا گیا ، ٹریلر کو کافی پسند کیا
جا رہا ہے. التمش بٹ کا کہنا ہے ہم نے فلم میں وہ تمام لوازمات رکھے ہیں جو شائقین کو اپنی جانب کھینچے. اسی طرح سے صائمہ نور بھی کہتی ہیں کہ قلندر کا جب میں نے سکرپٹ سنا تو بہت اچھا لگا اور میں نے سنتے ہی ہاں کردی، میرا اس فلم میں کردار نہایت ہی اہم ہے ، شائقین کو مایوسی نہیں ہوگی. فلم کی موسیقی بہت اچھی ہے دیگر کاسٹ میں شفقت چیمہ ہیں جو ہمیشہ کی طرح شائقین کو اپنے سحر میں جکڑ لیں گے انہوں نے بھی اس میں جاندار اداکاری کی . شفقت چیمہ کہتے ہیں کہ ہم نے ہمیشہ کوشش کی ہے کہ اچھی چیز شائقین کے لئے لیکر آئیں امید ہے کہ قلندر ہماری امیدوں پر پورا اترے گی اور اسے بہت پسند کیا جائیگا.