سیرکیلئے گئے سکول کے بچوں کی کشتی خانپور ڈیم میں ڈوب گئی
کشتی ڈوبنے سے نجی اسکول کے ٹیچرز سمیت 34 افراد ڈوب گئے امدادی ٹیموں نے ڈوبنے والے طلباء اوراساتذہ سب کو ریسکیو کر لیا ،ایک استاد کے جانبحق ہونے کی اطلاع ملی ہے، 33 افراد کو نکال لیا گیا ریسکیوٹیمیں امدادی کا موں میں مصروف ہیں
ریسکیو ذرائع کے مطابق نجی سکول کے بچے پکنک منانے کے لیے خانپور ڈیم آئے تھے کہ اچانک انکی کشتی ڈوب گئی، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور بچوں واساتذہ کو ریسکیو کیا،
4 طلباء کی حالت تشویشناک ہے، صادق آباد میں واقع مسلم انٹرنیشنل پبلک اسکول کے طلباء اساتذہ کے ساتھ خان پور ڈیم گھومنے گئے تھے ریسکیو 1122 خانپور نے ایک خاتون ٹیچر ابتدائی طبّی امداد فراہم کرتے ہوئے کو خانپور ہسپتال منتقل کر دیا تاہم خاتون ٹیچر جانبحق ہوگئی۔ کشتی چٹان سے ٹکرانے کے بعد ڈوبی کشتی میں 8 اساتذہ سمیت 26 سٹوڈنٹ سوار تھے،