دلیپ کمار کے آبائی گھر کو میو زیم میں تبدیل کرنے پر اہلیہ سائرہ بانو کی خیبرپختونخوا حکومت کی تعریف

0
31

بالی وڈ کے لیجنڈری اداکار دلیپ کمار کی اہلیہ سائرہ بانو نے پشاور میں واقع اپنے شوہر کے آبائی گھر کو خریدنے اور پھر اُسے میوزیم میں تبدیل کرنے کے فیصلے پر خیبر پختون خوا حکومت کو سراہا ہے-

باغی ٹی وی : واضح رہے کہ کے پی حکومت نے دارلحکومت پشاور میں موجود بالی وڈ لیجنڈ اداکاروں دلیپ کمار اور راج کمار کے آباؤ اجداد کے گھروں کو سرکاری تحویل میں لے کر میوزیم میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

محکمہ آثار قدیمہ و میوزیم کے ڈائریکٹر ڈاکٹر عبدالصمد کا کہنا ہے کہ دونوں بالی وڈ لیجنڈز کے آبائی گھروں کو خریدنے کے لیے سرکاری سطح پر کارروائی شروع کردی گئی ہےڈاکٹر عبدالصمد کے مطابق دونوں اداکاروں کے گھروں کے حالیہ مالکان وہاں کمرشل پلازہ بنانے کے خواہاں ہیں اور انہوں نے اسی سلسلے میں دونوں تاریخی عمارتوں کی توڑ پھوڑ بھی شروع کردی تھی۔

اس سلسلے میں محکمہ آثار قدیمہ و میوزیم کے مطابق ڈپٹی کمشنر پشاور کو ایک مراسلہ جاری کردیا گیا ہے جس میں مذکورہ دونوں گھروں کی خرید و فروخت کے حوالے سے دفعہ 144 نافذ کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔

کے پی حکومت کے اس فیصلے پر دلیپ کمار کی اہلیہ سائرہ بانو نے کے پی حکومت کی تعریف کی ہے-

بھارتی میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق دلیپ کمار کی اہلیہ سائرہ بانو نے اپنے ایک انٹرویو میں خیبر پختون خوا کے اقدام کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ میں پاکستان کی صوبائی حکومت کی کوششوں پر بہت خوش ہوں اور مجھے پوری اُمید ہے کہ وہ اپنے اس اقدام میں ضرور کامیاب ہوں گے۔‘

سائرہ بانو نے کہا کہ’مجھے بہت خوشی ہو رہی ہے کہ اس بار ہمارا یہ خواب ضرور پورا ہوگا۔‘ اُنہوں نے کہا کہ ’ماشاءاللّہ سےمجھے جب بھی یوسف صاحب (دلیپ کمار) کے پشاور میں واقع آبائی گھر کی کوئی بھی خبر ملتی ہے تو میرا دل خوشی سے بھر جاتا ہے۔‘

دلیپ کمار کی اہلیہ نے کہا کہ ’میرے شوہر کے آبائی گھر کو میوزیم میں تبدیل کرنے پر کافی عرصے سے کام چل رہا ہے اور اب خیبر پختون خوا حکومت کی کوشش کو دیکھ کر ایسا لگ رہا ہے کہ اس بار یہ اقدام ضرور مکمل ہوگا اور لوگوں کی ایک بڑی تعداد سیاحت کے لیے اس جگہ کا رُخ کرے گی۔

خیبرپختونخوا حکومت نے پشاور میں موجود دلیپ کمار اور راج کمار کے گھروں کو میوزیم میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا

Leave a reply