سائرہ بانو وزیراعظم نریندر مودی کی شُکر گزار
بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار دلیپ کمار کی اہلیہ سائرہ بانو نے اپنے شوہر کے انتقال پر اظہارِ تعزیت کرنے پر بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی کا شکریہ ادا کیا ہے۔
باغی ٹی وی : ں دلیپ کمار کے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاؤنٹ پر سائرہ بانو کی جانب سے بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی کے لیے خصوصی پیغام جاری کیا گیا ہے۔
https://twitter.com/TheDilipKumar/status/1412796254958940160?s=20
سائرہ بانو نے اپنے پیغام میں نریندر مودی سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا ہے کہ صبح سویرے فون پر آپ کی تعزیت کے لیے بہت شکریہ۔
https://twitter.com/TheDilipKumar/status/1412798689815326728?s=20
اُنہوں نے اپنے اگلے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ دلیپ کمار کے نمازِ جنازہ پر ملنے والے پروٹوکول کے لیے نریندر مودی کا ایک بار پھر شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں۔
واضح رہے کہ دلیپ کمار کو گزشتہ روز ممبئی کے جوہو قبرستان میں سپردِ خاک کیا گیا جبکہ کورونا وائرس کے پیشِ نظر ان کی تدفین میں صرف 20 لوگوں کو آنے کی اجازت تھی۔
پاکستانی سیاسی شوبز اور معروف شخصیات کا دلیپ کمار کے انتقال پر شدید غم کا اظہار
گزشتہ روز دلیپ کمار 98 برس کی عمر میں انتقال کر گئے تھے، ان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے ہی ان کی موت کی خبر سامنے آئی تھی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر دلیپ کمار کے ترجمان فیصل فاروقی کی جانب سے جاری کیئے گئے افسوس ناک پیغام میں بتایا گیا تھا کہ ’انتہائی گہرے رنج و غم کے ساتھ، میں یہ اعلان کر رہا ہوں کہ ہمارے دلیپ کمار صاحب کچھ دیر قبل انتقال کر گئے-