
محرم الحرام کی آمد کے ساتھ ہی شوبز کی سرگرمیاں ماند پڑ جاتی ہیں ۔ ٹی وی اور ریڈیو بھی عشرہ محرم کے حوالے سے یکم سے آٹھ محرم تک واقعہ کربلا کے ذکر کے علاوہ شہادت حسینؓ پر مذاکرے اور سوزو سلام کے علاوہ مرثیہ خوانی کے پروگرام پیش کرتے ہیں ، جبکہ نویں اور دسویں محرم کو ٹی وی اورریڈیوچینلز محرم الحرام کے حوالے سے خصوصی نشریات پیش کرتے ہیں۔ شوبزسے تعلق رکھنے والے خواتین وحضرات محرم الحرام کو پورے عقیدت واحترام کے ساتھ گزارتے ہیں.آج آٹھواں محرم ہے اور شوبز کے حلقوں میں عاشورہ محرم عقیدت واحترام کے ساتھ منایا جارہا ہے فنکاروں کے گھروں پر مجالس عزا اور نیاز تقسیم کرنے کا سلسلہ جاری ہے . گزشتہ روز گلوکارہ سائرہ نسیم کے گھر مجلس کا اہتمام کیا گیا.
اس میں مدیحہ شاہ اور گلوکار ملکو و دیگر نے شرکت کی. گلوکارہ سائرہ نسیم اور مدیحہ شاہ کو تصاویر میں غمزدہ دیکھا جا سکتا ہے اور دیکھا جا سکتا ہےکہ وہ کس قدر غم حسین میںڈوبی ہوئی ہیں.
اس موقع پر حضرت امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہُ اور ان کے رفقا کی عظیم قربانیوں کا ذکر کرتے ہوئے انہیں خراج بھی پیش کیا گیا. سائرہ نسیم کے علاوہ بہت ساری دوسری اداکارائوں کے گھر بھی مجلس کا اہتمام کیا جا رہا ہے. اس ماہ میں شوبز کی تمام خواتین اپنا شوبز کا کام چھوڑ کر مکمل طور پر محرم کا احترام کرتے ہوئے مجالس کا اہتمام کرنے کے ساتھ نیاز بھی تقسیم کرتی ہیں.