
اداکارہ سائرہ یوسف اور شہروز سبزواری دونوں کے درمیان طلاق ہو چکی ہے لیکن اس کے باوجود یہ دونوں ایک دوسرے کے ساتھ ملتے بھی ہیں اور دونوں نے ایک دوسرے کے ساتھ فلم بھی کی ہے.ان دونوں کی فلم بے بی لیشز ریلیز ہونے جا رہی ہے اس ھوالے سے دونوں فلم کی پرموشنز میں مصروف ہیں . دونوں نے حال ہی میں انٹرویو دیا ہے اس میں انہوں نے کہا ہے کہ ہم نے اپنی بیٹی کی خاطر ایک دوسرے کے ساتھ اچھا تعلق رکھا ہوا ہے. سائرہ نے کہا کہ لوگ ہم سے ہمارے پرانے رشتے کے بارے میں اکثر سوال کرتے ہیںجو کہ عجیب لگتا ہے. ہم اپنی زندگیوں میں آگے بڑھ چکے ہیں. ہماری بیٹی نورے ہمارے لئے بہت اہم ہے. شہروز سبزواری نے کہا کہ میری بڑی بیٹی کے اپنی چھوٹی بہن کے ساتھ بہترین
تعلقات ہیں وہ اس کو بہت پیار کرتی ہے. دونوں نے کہا کہ جب ہمیں بے بی لیشز آفر ہوئی تھی تو ہم نے یہی سوچا کہ ایک قدم آگے بڑھنا چاہیے اور اس فلم میںہم دونوں ہی تو نہیں بہت سارے لوگ ہیں لہذا ہم نے فلم کر لی . سائرہ نے کہا کہ میری بیٹی میرے لئے اہم ہے اس لئے مجھے لگتا ہے کہ جب کوئی انسان آپ کے لئے اہم ہو تو آپ کو اپنے مسائل چھوٹے لگنے لگتے ہیں. میری بیٹی کو باپ کی ضرورت ہے اس راہ میں ، میں رکاوٹ نہیںبننا چاہتی .