جب سے یہ خبر سامنے آئی ہے کہ اداکارہ سجل علی فاطمہ جناح کا کردار کریں گی تب سے ہر طرف خاصت دلچپسپ تبصرے ہو رہے ہیں. کچھ صارفین کا ماننا ہے کہ سجل علی فاطمہ جناح کے کردار کے لئے پرفیکٹ چوائس ہیں دوسری طرف کچھ صارفین کا کہنا ہےکہ فاطمہ جناح کا کردار سجل کی بجائے جن دو اداکارائوں کو سوٹ کر سکتا ہے ان میں ایک ہیں سائرہ شہروز اور دوسری ہیں آئزہ خان. سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہےکہ سجل علی اچھی اداکارہ ہیں لیکن ان کے چہرے کے کٹس اور چہرہ فاطمہ جناح کا کردار کرنے کےلئے شاید موزوں نہیںہے.
دوسری جانب سائرہ شہروز اور آئزہ خان کے حوالے سے کہا جا رہا ہے کہ ان کے چہرے کے کٹس اس قسم کے ہیں کہ انہیںفاطمہ جناح کا کردار سوٹ کر یگا. یوں فاطمہ جناح کے کردار کے لئے عوامی سطح پر دو اداکارائوں کے نام سامنے آئے ہیں لیکن اطلاعات یہ ہیں کہ سجل علی فاطمہ جناح کا کردار کرنے کےلئے حامی بھر چکی ہیں اور اس حوالے سے جو تیاری کی جانی چاہیے وہ کررہی ہیں.تاہم اس حوالے سے سجل علی کا باقاعدہ کوئی بیان سامنے نہیںآیا. اس سیریز میں فاطمہ جناح کا بچپن اور جوانی بھی دکھائی جائیگی. قیام پاکستان سے پہلے اور بعد کی کہانی کو دکھایا جا ئیگا.