چھوٹی سکرین کی بڑی اداکارہ سجل علی جنہوں نے کم وقت میں اپنا نام اور مقام بنایا ہے آج ان کا شمار چھوٹی سکرین کی صف اول کی اداکارائوں میں ہوتاہے. سجل علی نے ابھی تک جتنا بھی کام کیا ہے ان کے پرستاروں نے بہت سراہا ہے. سجل علی اور صبور علی دونوں بہنیں ہیں. سجل علی کے ساتھ کام کرنا کسی بھی آرٹسٹ کی خواہش ہوسکتی ہے. ماضی قریب میں ان کا ڈرامہ عشق لاء اختتام پذیر ہوا ہے. اس میں انہوں زیبا بختیار اور عدنان سمیع کے صاھبزادے اذان سمیع خان کے مقابلے
میںکام کیا ہے.ان کا کردار ایک صحافی کا تھا. سجل علی کی دنیا پرستار ہے لیکن وہ کس کی پرستار ہیں انہوں نے سب بتا دیا ہے. سجل علی نے گزشتہ روز انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شئیر کی جس میں انہوں نے بتایا کہ وہ کس کی پرستار ہیں. سجل علی اداکارہ و ماڈل ایمان علی کی مداح ہیں بلکہ کہتی ہیں کہ ایمان علی ان کا کرش ہیں. سجل علی نے جب انسٹاگرام پر پوسٹ شئیر کی تو ان کے پرستاروں نے اس پوسٹ کے نیچے مختلف قسم کے کمنٹس کئے. یاد رہے کہ ماڈلنگ ایمان علی کی پہچان ہے انہوں نے اداکاری کی ہے لیکن بہت کم.ایمان علی نے فلموں میں بھی اداکاری کی جوہر دکھائے. ایمان علی کافی عرصہ سے چھوٹی اور بڑی سکرین پر دکھائی نہیں دے رہیں.