باغی ٹی وی ننکانہ صاحب (احسان اللہ ایاز )ساکا پنجاصاحب اورمیلہ بابا گرو نانک کے حوالے سے بہترین انتظامات عالمی سطح پر پاکستان کے روشن امیج کی عکاسی کرتا ہے. اندورن و بیرون ملک سے آنے والے سکھ یاتریوں کو بلا تقریق بہترین سہولیات کی فراہمی ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے ڈپٹی کمشنر ننکانہ احمر نائیک
تفصیل کے مطابق باباگورونانک دیو جی کے 553ویں جنم دن کے حوالے سے سالانہ تقریبات 06نومبر سے شروع ہوکر 09نومبر تک جاری رہے گی جس میں دنیا بھر سے ہزاروںسکھ یاتری شرکت کریں گے، اندرون و بیرون ملک سے آنے والے سکھ یاتریوں کو بہترین سہولیات کی فراہمی اور فول پروف سیکورٹی فراہم کرناضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں جس کے لیے تمام متعلقہ ادارے اپنے محکمہ کی جانب سے جامع ایکشن پلان کے تحت بہترین اور فول پروف انتظامات کو یقینی بنائیں ۔ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب احمر نائیک نے ان خیالات کااظہار بابا گرونانک دیوجی کے 553ویںجنم دن اور ساکاپنجا صاحب کی تقریبات کے سلسلہ میں منعقدہ جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اسسٹنٹ کمشنر ننکانہ سٹی آصف اقبال،ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر مسعودبھٹی ،ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر کامران واجد،کیئرٹیکر گوردوارہ جنم استھان عتیق گیلانی ،ڈی آر ٹی اے چوہدری محمد سلیم گھمن ،سی او میونسپل کمیٹی ننکانہ راﺅ انوارسمیت ضلع کونسل ، سول ڈیفنس ،ٹریفک، اوقاف و دیگر متعلقہ اداروں کے افسران نے اجلاس میںشرکت کی ۔ اس موقع پر تمام متعلقہ اداروں کے افسران کی جانب سے ڈپٹی کمشنر ننکانہ کو بابا گورونانک کے جنم دن اور ساکا کی تقریبات کے دوران کیے جانے والے سیکورٹی ودیگر انتظامات بارے تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔ڈپٹی کمشنر ننکانہ احمر نائیک نے کہا کہ گوردوارہ جنم استھان کے اندر نیشنل بنک،ٹیلی فون،واپڈا،سول ڈیفس،ٹی ایم اے،محکمہ صحت سمیت تمام ضلعی محکمے اپنا اپنا کاﺅنٹر قائم کریں گے تاکہ سکھ یاتریوں کی تمام مشکلات کا موقع پر ہی ازالہ کیا جاسکے۔انہوں نے مزید کہا کہ تقریبات کے ایام میں سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے مکمل کوریج کے لیے مرکزی کنٹرول روم قائم کیا جائے گا، گورونانک کے جنم دن کی تقریبات کے ایام میں صفائی ستھرائی کے لیے سپیشل صفائی ٹیمیں تشکیل دی جائیں جو کہ شہر بھر کی صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھیں گی
Baaghi Digital Media Network | All Rights Reserved